Sania Mirza Video: ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا گزشتہ کچھ دنوں سے اپنی پرسنل لائف سے متعلق سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں کرکٹر شعیب ملک نے تیسری شادی کی اورثانیہ مرزا سے الگ ہوگئے۔ طلاق کے بعد ثانیہ مرزا کیسی ہیں اور کیا کر رہی ہیں، یہ جاننے کے لئے ان کے فینس کافی بے چین تھے۔ اس درمیان ثانیہ مرزا کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں وہ ممبئی کی ایک پارٹی میں نظرآئی ہیں۔ ان کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پرآنے کے بعد چھا گیا ہے۔
پہلی بارعوامی نظرآئیں
آپ کو بتادیں کہ شعیب ملک سے طلاق کے بعد ثانیہ مرزا پہلی بار عوامی طور پرنظرآئی ہیں۔ جمعہ کی رات وہ ممبئی کی ایک پارٹی میں شرکت کرنے پہنچیں، جس کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ان کے فینس نے راحت کی سانس لی ہے۔ ویڈیومیں وہ کافی خوبصورت نظرآرہی ہیں۔ ان کا نیا لُک اب سوشل میڈیا پرچھا گیا ہے۔
پارٹی میں شرکت کرنے پہنچیں ثانیہ مرزا
پارٹی میں شرکت کرنے پہنچیں ثانیہ مرزا ویڈیو میں ون پیس ڈریس میں دکھائی دیں۔ اس دوران انہوں نے پیپرا جی سے بات بھی کی۔ حالانکہ ان کے چہرے پرمایوسی بھی تھی، جسے دیکھنے کے بعد فینس تھوڑے بے چین ہوگئے ہیں۔ اس درمیان سوشل میڈیا یوزرس نے ویڈیو پرکمنٹ کرتے ہوئے اپنے ردعمل کا اظہاربھی کیا۔ ایک یوزر(صارف) نے لکھا، چہرے پروہ خوشی نہیں نظرآرہی ہے۔ حالانکہ فینس انہیں دیکھنے کے بعد کافی خوش ہیں۔
پہلی بار ٹینس کورٹ میں اتریں
اس سے پہلے ثانیہ مرزا کو ٹینس کورٹ میں بھی دیکھا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پرسامنے آئی ہے۔ دراصل، ثانیہ مرزا ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے چکی ہیں۔ ایسے میں انہیں دوبارہ ٹینس کورٹ میں دیکھ کر فینس کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا ہے۔ واضح رہے کہ سال 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے ثانیہ مرزا سے دوسری شادی کی تھی۔ شادی کے اتنے سال بعد اب دونوں الگ ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب، شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے تیسری شادی کرلی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…
اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…
سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…
کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…
پی ڈبلیو سی کے مطابق، میکرو اکنامک نقطہ نظر سے، ہندوستان کی مضبوط اقتصادی ترقی،…