بین الاقوامی

Split mandate sparks economic stability concerns:عمران خان نے جیل سے کردیا کھیل، اس پارٹی کے گٹھ بندھن کے ساتھ حکومت بنانے کا کیا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاق اور پنجاب سمیت خیبرپختونخوا (کے پی) میں حکومت سازی کیلئے نومنتخب ارکان سے رابطوں کیلئے مختلف رہنماؤں کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں وفاق میں حکومت سازی کیلئے ارکان اسمبلی سے رابطوں کی ذمہ داری بیرسٹر عمیر نیازی کے سپرد کی گئی، عمیر خان نیازی میانوالی کے حلقہ این اے 90 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں نومنتخب ارکان سے رابطے کی ذمہ داری علی امین گنڈاپور کے حوالے کی گئی جبکہ پنجاب میں نومنتخب ارکان سے رابطوں کی ذمہ داری میاں اسلم اقبال کے سپرد کی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف نے وفاق میں حکومت سازی کے لیے ارکان اسمبلی سے رابطوں کی ذمے داری بیرسٹر عمیر نیازی کے سپرد کر دی۔عمیر خان نیازی میانوالی کے حلقہ این اے 90 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں نومنتخب ارکان سے رابطے کی ذمے داری علی امین گنڈاپور جبکہ پنجاب میں نو منتخب ارکان سے رابطہ میاں اسلم اقبال کریں گے۔اسلام آباد میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ، کور کمیٹی نے کہا کہ عام انتخابات سے متعلق عالمی سطح پر تشویش پر دفترِخارجہ کا ردِعمل مضحکہ خیز ہے۔

عام انتخابات 2024 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 92 نشستیں لے کر سب سے آگے ہیں جب کہ مسلم لیگ ن 77 اور  پیپلز پارٹی نے اب تک 54 نشستیں حاصل کی ہیں۔اس کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 17، دیگر آزاد امیدوار 6، مسلم لیگ (ق) 3، جمعیت علمائے اسلام 4، استحکام پاکستان پارٹی 2 اور مجلس وحدت المسلمین ایک نشست حاصل کرچکی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Amit Shah Punjab Visit: منشیات کے بحران اور انتخابی تیاریوں کے درمیان امت شاہ 20 اکتوبر کو پنجاب کا کریں گے دورہ

منشیات کی اسمگلنگ، منظم جرائم اور آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان مرکزی وزیر…

20 minutes ago

Gwalior Tragedy: گوالیار حادثہ: شیٹلا ماتا مندر کے قریب ٹرک کی زد میں آکر 14 افراد ہلاک، امت شاہ نے تعزیت کا کیا اظہار

مدھیہ پردیش کے گوالیار میں شیٹلا ماتا مندر کے قریب ٹرک کی زد میں آکر…

56 minutes ago

Neha Bora Controversy: نیہا بورا، عمر خالد اور بنگلہ دیش کا کیا تعلق ہے؟ احتجاج کے درمیان کیسے گھریں آئیسا کی صدر

جے این یو میں آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا کے عمر…

1 hour ago

Adani Group News: وشاکھاپٹنم میں اڈانی کا ’میگا پلان‘، ماحولیاتی کارکنوں کے احتجاج کے بعد پوری حکمت عملی تبدیل

اڈانی گروپ اور گوگل کے مجوزہ اے آئی ڈیٹا سینٹر میں پانی کے استعمال پر…

2 hours ago