بین الاقوامی

Pakistan Election Results: بلاول بھٹو کی کھل سکتی قسمت، نواز شریف کو لگ سکتا ہے بڑا جھٹکا، آصف زرداری ، سب پر بھاری

پڑوسی ملک پاکستان کے عام انتخابات میں کسی بھی ایک پارٹی کو مکمل اکثریت حاصل نہ ہونے پر جوڑ توڑ اور سودے بازی کا بازار گرم ہے ۔ ہر پارٹی اپنی حکومت بنانے اور اپنے ساتھ کسی دوسرے کو ملا کر وزارت عظمیٰ پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اسی ضمن میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ لگی ہے،لیکن یہاں آصف علی زرداری نے ایسا کھیل کھیلا ہے کہ نواز شریف کے ارمانوں پر پانی پھر سکتا ہے۔ ن لیگ کے ساتھ مل کر اتحادی حکومت بنانے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو کے لیے وزارت عظمیٰ طلب کرلی ہے۔ نواز لیگ کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے سابق وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے جمعہ کی رات کو ملاقات کی اور مستقبل میں اتحادی حکومت بنانے پر گفتگو کی۔ ہفتہ کو پارٹی ذرائع نے نواز لیگ کے رہنمائوں سے وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا۔ اس حوالے سے نواز لیگ کی قیادت نے ہفتہ کو ایک اجلاس بھی منعقد کیا جس کی صدارت شہباز شریف نے کی تھی۔

اس اجلاس میں سینیٹر اسحٰق ڈار، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب، ملک محمد احمد خان، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، عطااللہ تارڑ، خواجہ عمران نذیر اور دیگر نے شرکت کی۔ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے اپنی پارٹی کے ارکان کو بتایا کہ سابق صدر آصف زرداری نے بات کا اغاز ہی بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے اور مرکزی وزارتی پورٹ فولیوز دینے کے مطالبے سے کیا۔

وہیں دوسری جانب سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد او سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات آج ہوگی جس میں حکومت سازی سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھی گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کرچکے ہیں۔آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات سے متعلق ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملاقات میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، تاہم ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا ہوگا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

50 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago