قومی

First Time Voter: جمہوری ملک میں سیاسی و انتظامی شراکت داری میں مساوات انتہائی ضروری،پہلی بار ووٹ ڈالنے والی ارجا اکشرا کا بیان

اس لوک سبھا انتخابات میں کل 1 کروڑ82 لاکھ ووٹرایسے ہیں  جو پہلی بار ووٹ ڈال رہے  ہیں۔انہیں میں سے ایک بھارت ایکسپریس  کے چیئرمین، ایم ڈی  اوپیندر رائے کی دختر ارجا اکشرا  بھی ہیں جنہوں نے پہلی بار ووٹ ڈالا ہے۔ارجا نے بھی پہلی بار ووٹ ڈالنے کی خوشی کوبھارت ایکسپریس کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ کہنا چاہوں گی کہ  میں اپنے تمام دوستوں اور ہر وہ شخص جو ابھی 18 سال کا ہوا ہے۔ان سے درخواست کروں گی کہ وہ  اپنی ووٹر آئی ڈی کے ساتھ جائیں اور اپنے پسند  کی امیدوار کو  ووٹ دیں۔آپ کے ہر ووٹ کی قیمت ہے اور جو گنا جاتا ہے اور یہی ووٹ کا حق ہمارے جمہوریت کی روح ہے۔

ارجا نے مزید کہا کہ  ہم نوجوان نسل اس ملک کے مستقبل ہیں اس لئے ہمیں ووٹ کیلئے بڑھ چڑھ کر آگے آنا چاہیے تاکہ ہم اس ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں اہم رول نبھا سکیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے جس پولنگ بوتھ پر ووٹ کاسٹ کیا ہے ،وہاں یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ میری عمر کے یا 18 سے 20 سال کے نوجوانوں کی تعداد نہ کے برابر تھی ، زیادہ تر بزرگ اور عمردراز لوگ قطار میں تھے۔حالانکہ ہونا یہ چاہیے تھا کہ نوجوانوں کو پہلے پہل بڑھ چڑھ کر ووٹ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تھی، انہیں  دوسروں کو بھی ساتھ میں لانا تھا تاکہ جمہوریت میں ہماری شراکت پہلے دن سے ہی شروع ہوجائے۔

ارجا اکشرا سے جب مدعے اور ایشوز کے حوالے سے جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کہا کہ  میں نے خواتین کی نمائندگی کو نظر میں رکھتے ہوئے ووٹ کیا ہے۔جب میں یہاں کی سیاسی پارٹیوں کو دیکھتی ہوں تو ان میں سب سے اہم چیز یہ ہوتی ہے کہ کس پارٹی میں خواتین کی نمائندگی، ریزرویشن اور ان کی آواز کو زیادہ مضبوطی دی گئی ہے۔اگر ان تینوں چیزیں کسی پارٹی میں کم ہیں تو پھر میں اس پارٹی کے حق میں ووٹ نہیں کرسکتی ۔وہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر کنٹرول کی بھی بات کہی اور بتایا کہ اس کا استعمال مثبت چیزوں کیلئے ہونا چاہیے بجائے یہ کہ اس کا استعمال منفی چیزوں کے پروموشن میں ہو۔انہوں نے نئی حکومت کے حوالے سے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ ایسی حکومت آئے جس کی وجہ سے پوری دنیا میں بھارت کا نام ہو، سیاسی مساوات کا بول بالا ہو اور انتظامی امور میں بھی مساوات کا خیال رکھے ،ایسی حکومت جمہوری ملک کیلئے زیادہ سود مند ثابت ہوتی ہے ، اس لئے ہمیں ایسی حکومت کی توقع ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

5 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago