بھارت کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا 105 واں یوم پیدائش
بھارت ایکسپریس/19 نومبر 1917 کو اندرا پریہ درشنی کے طور پر پیدا ہوئیں، وہ ملک کے پہلے وزیر اعظم ڈاکٹر جواہر لال نہرو کی بیٹی تھیں۔ آج ہندوستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کی 105 ویں یوم پیدائش ہے ، جنہیں ملک کی ‘آئرن لیڈی’ کے نام سے بھی جانا جاتاہے ۔ اپنی زندگی کے دوران،انہوں نے انڈین نیشنل کانگریس (INC) کے کام کاج میں مرکزی کردار ادا کیا۔
1959 میں اندراا گاندھی INC کی صدر منتخب ہوئیں ۔ 1964 میں ان کے والد کے انتقال کے بعد انہیں راجیہ سبھا کی رکن کے طور پر مقرر کیا گیا اور لال بہادر شاستری کی کابینہ میں مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اسی دوران 1965 میں انہوں نے ملک کے نمبر ون اطلاعات و نشریات کے ادارے انڈین انسٹیٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن، دہلی کی بنیاد رکھی۔
اندرا گاندھی نے اپنی پہلی میعاد 1966 سے 1977 تک، اور دوسری مدت 1981 سے 1984 تک مکمل کی ۔ جواہر لال نہرو کے بعد اندرا گاندھی ملک کی سب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم رہنے والی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، اندرا گاندھی 1977 کے آخر میں ایک ایسی دبنگ شخصیت بن گیئں ، جنھوں نے ملک کے سیاسی کینوس پر ایسی چھاپ ڈالی کہ کانگریس پارٹی کے اس وقت کے صدر ڈی کے باروہ نے کہا کہ “انڈیا اندرا ہے اور اندرا انڈیا ہے۔”
1999 میں، اندرا گاندھی کو ایک آن لائن BBC پول کے ذریعے “Woman of the Millennium” کے طور پر ڈب کیا گیا۔ حال ہی میںمیں انہیں دنیا کی 100 طاقتور خواتین میں سے ایک کے طور پر نامزد کیا گیا ۔
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…