قومی

Mahua Moitra: کم نہیں ہو رہیں مہوا موئترا کی پریشانیاں، پہلے پارلیمنٹ کی رکنیت گئی؛ اب فوری طور پر سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس

Mahua Moitra: ترنمول کانگریس لیڈر مہوا موئترا کی پریشانیاں تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ پہلے انہیں رشوت لے کر پارلیمنٹ میں سوال پوچھنے پر لوک سبھا سے نکال دیا گیا۔ اب انہیں نوٹس جاری کرکے فوری طور پر سرکاری بنگلہ خالی کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ ٹی ایم سی لیڈر کو پہلے ہی بنگلہ خالی کرنے کو کہا گیا تھا۔ اس کے بعد 8 جنوری کو اسٹیٹ ڈائریکٹوریٹ نے انہیں نوٹس جاری کیا اور 3 دن کے اندر بنگلہ خالی نہ کرنے کی وجہ پوچھی۔

منگل کو اسٹیٹ ڈائریکٹوریٹ نے مہوا موئترا کو ایک اور نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر سرکاری بنگلہ خالی کرنے کی ہدایت کی ہے۔یہ بنگلہ انہیں بطور رکن پارلیمنٹ الاٹ کیا گیا تھا۔ آپ کو بتا دیں کہ یہ بنگلہ مہوا کو بطور ایم پی الاٹ کیا گیا تھا۔ لیکن پارلیمنٹ سے رکنیت جانے کے بعد ان کی الاٹمنٹ بھی منسوخ کر دی گئی۔

مہوا موئترا کو 8 دسمبر کو لوک سبھا سے نکالا گیا

ذرائع نے بتایا، “انہیں (موئترا) کو منگل کو بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ اب اسٹیٹ ڈائریکٹوریٹ کے افسران کی ایک ٹیم کو یہ یقینی بنانے کے لیے بھیجا جائے گا کہ سرکاری بنگلہ کو جلد از جلد خالی کرایا جائے۔آپ کو بتا دیں کہ مہوا کو گزشتہ سال 8 دسمبر کو لوک سبھا سے نکال دیا گیا تھا۔ قبل ازیں موئترا کا الاٹمنٹ منسوخ کر دیا گیا تھا اور انہیں 7 جنوری تک بنگلہ خالی کرنے کو کہا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں- Rahul Gandhi on Ram Lala Pran Pratishtha: رام مندر کے افتتاحی تقریب شریک نہیں ہوں گے راہل گاندھی، کہا یہ وزیر اعظم مودی کا سیاسی پروگرام،انڈیا اتحاد سے جو جانا چاہیں جاسکتے ہیں

مہوا موئترا ‘غیر اخلاقی حرکت’ کی قصوروار

آپ کو بتا دیں کہ مہوا موئترا کو گزشتہ سال 8 دسمبر کو تاجر درشن ہیرانندانی سے مہنگے تحائف لینے اور ان کے ساتھ پارلیمنٹ کی ویب سائٹ کا ‘یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ’ شیئر کرنے کے الزام میں ‘غیر اخلاقی برتاؤ’ کا قصوروار پایا گیا تھا اور انہیں لوک سبھا سے نکال دیا گیا تھا۔ اب مہوا کو سرکاری بنگلہ خالی کرنے کو کہا گیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

ICC Rankings: آئی سی سی رینکنگ: کیریئر کے تیسرے ہی ون ڈے میچ میں 5 وکٹیں، ویشنوِی شرما نے 53 مقام کی چھلانگ لگائی

ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی نوجوان اسپنر ویشنوِی شرما نے آئی سی سی ویمنز ون…

13 minutes ago

Parlay Missile Successful Test: پرلے میزائل کا کامیاب تجربہ، دورانِ پرواز راستہ بدلنے کی صلاحیت نے بڑھائی اہمیت

ڈی آر ڈی او کے تیار کردہ پرلے میزائل کا اڈیشہ کے چندی پور میں…

36 minutes ago

Netan Yahu Crisis: اسرائیل میں نیتن یاہو کی کرسی پر خطرہ؟ عرب جماعتیں گادی آئزنکوٹ کی حمایت کے لیے تیار، لیکن رکھی بڑی شرط

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔…

3 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا خاص شلوک کیا شیئر، بتایا زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا منتر

تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…

3 hours ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں آلودگی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز، جہانگیرپوری میں 499 ریکارڈ

دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 331 درج کیا گیا، بگڑتے حالات کے پیش نظر…

3 hours ago