قومی

Indian Railway: دھند کا دوہرا حملہ! 53 پروازیں منسوخ، کئی تاخیر کا شکار، تاخیر سے چل رہی ہیں کتنی ٹرینیں، یہاں دیکھیں فہرست

Delhi Airport: ایک طرف سخت سردی نے لوگوں کی حالت زار کو بدحال کر دیا ہے تو دوسری طرف دھند نے ریل، فضائی اور سڑکوں کی آمدورفت کی رفتار کو بریک لگا دی ہے۔ دہلی ایئرپورٹ انتظامیہ نے گھنی دھند کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر کے حوالے سے ایک نئی جانکاری دی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق گھنی دھند کے باعث 120 کے قریب ملکی اور بین الاقوامی پروازیں متاثر ہوئی ہیں اور مجموعی طور پر 53 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ دارالحکومت میں حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے کئی ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں اور کئی کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

دھند کی وجہ سے زیادہ تر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ منگل کے روز، رانی کملا پتی-حضرت نظام الدین وندے بھارت اور ہاوڑہ-دہلی راجدھانی ایکسپریس سمیت تقریباً 30 ٹرینیں تاخیر سے چلیں، جس سے بہت سے مسافر نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر پھنس گئے۔ تاخیر سے چلنے والی ٹرینوں کی فہرست ذیل میں دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Weather Update: دہلی میں گلن والی ٹھنڈ کے درمیان دھند کا اورینج الرٹ جاری، ابھی مزید ستائے گی برفیلی ہوا -آئی ایم ڈی

تاخیر سے چل رہی ہیں یہ ٹرینیں

ٹرین نمبر 12413 اجمیر- کٹرا پوجا ایکسپریس

ٹرین نمبر 22437 پریاگ راج-آنند وہار ایکسپریس

ٹرین نمبر 12225 اعظم گڑھ-دہلی جنکشن کیفیت ایکسپریس

ٹرین نمبر 12801 پوری-نظام الدین پرشوتم ایکسپریس

ٹرین نمبر 12451 کانپور-نئی دہلی شرم شکتی ایکسپریس

ٹرین نمبر 12553 سہارسا-نئی دہلی ویشالی ایکسپریس

ٹرین نمبر 12427 ریوا-آنند وہار ایکسپریس

ٹرین نمبر 20171 رانی کملا پتی- نظام الدین وندے بھارت

ٹرین نمبر 12301 ہاوڑہ-نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس

ٹرین نمبر 12309 راجندر نگر-نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس

ٹرین نمبر 12313 سیالدہ-نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس

ٹرین نمبر 22823 بھونیشور-نئی دہلی راجدھانی

ٹرین نمبر 12423 ڈبرو گڑھ نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس

ٹرین نمبر 12426 جموں توی-نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس

ٹرین نمبر 22691 بنگلورو-نظام الدین راجدھانی

ٹرین نمبر 12266 جموں توی- دہلی سرائے روہلا دورنتو

ٹرین نمبر 12273 ہاوڑہ-نئی دہلی دورنتو ایکسپریس

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

At least 116 dead, several injured: ہاتھرس میں موت کا ستسنگ،بابا کے قدموں کے دھول کیلئے مچی بھگدڑ میں 116 افراد ہلاک،زخمیوں کی تعداد بھی 100 سے زائد

 صدر جمہوریہ، نائب صدر ہند، پی ایم مودی ،امت شاہ ،راہل گاندھی ،اکھلیش یادو، پرینکا…

2 hours ago

Sai Tamhankar Casting Couch: ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ گزارنی تھی رات، مشہور اداکارہ کو فلم کے بدلے ملا تھا ’گندہ آفر‘

اب ایک مشہوراداکارہ نے اپنے ساتھ ہوئی کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔…

3 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ملی راحت، القادر ٹرسٹ معاملے میں عدالت نے دی ضمانت

القادر ٹرسٹ معاملے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ضمانت مل گئی…

3 hours ago