Opposition Parties Meeting: کرناٹک کے بنگلورو میں اپوزیشن کے لیڈروں کی عشائیہ میٹنگ ختم ہوگئی۔ اپوزیشن رہنما جلسہ گاہ سے جاچکے ہیں۔ اپوزیشن اتحاد کی کوشش میں منعقدہ اس میٹنگ کے پہلے دن کانگریس چیئرپرسن سونیا گاندھی کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں قریب دو درجن پارٹیوں کے رہنماوں نے شرکت کی اور لذیذ پکوان کا لطف اٹھایا۔ آج کی میٹنگ میں اتحاد سے متعلق بہت زیادہ کچھ باتیں نہیں ہوئیں البتہ ایک فریم میں جمع ہوکر طاقت کا مظاہرہ کرنے کی ضرور کوشش کی گئی ۔ اپوزیشن اتحاد کیلئے اصل میٹنگ کل ہوگی جس میں دو درجن سے زائد پارٹیوں کے رہنما این ڈی اے کے خلاف ایک نئے متحدہ محاذ کا خاکہ تیار کریں گے۔
بی جے پی میں گھبراہٹ پیدا ہوگئی: جئے رام رمیش
کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے ٹویٹ کیا کہ این ڈی اے کو بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے محض ایک دھوکہ بنی ہوئی تھی۔ یہ 26 اپوزیشن جماعتوں کے اکٹھے ہونے کا سیدھا اثر ہے۔ 23 جون کو پٹنہ میں ایک کامیاب میٹنگ ہوئی۔ بنگلورو میں ہونے والی میٹنگ میں مزید پارٹیاں حصہ لے رہی ہیں۔ اس سے گھبرا کر بی جے پی این ڈی اے کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
اچھی شروعات کا مطلب آدھا کام ہوگیا: کھرگے
کانگریس صدر ملک ارجن کھرگے نے ٹویٹ کیا کہ اچھی شروعات کا مطلب ہے کہ آدھا کام ہو گیا ہے۔ ہم خیال اپوزیشن جماعتیں سماجی انصاف، جامع ترقی اور قومی بہبود کے ایجنڈے کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں گی۔ ہم ہندوستان کے لوگوں کو نفرت، تقسیم، معاشی عدم مساوات اور لوٹ مار کی ظالمانہ اور عوام دشمن سیاست سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔ ہم ایک ایسا ہندوستان چاہتے ہیں جس میں انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے کے آئینی اصولوں کے تحت حکومت ہو۔ ہم ایک ایسا ہندوستان چاہتے ہیں جو کمزور ترین لوگوں کو امید اور اعتماد فراہم کرے۔ ہم اس ہندوستان کے لیے متحد ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…