قومی

Delhi Crime: شاہدرہ میں صبح کی سیر کے لئے نکلے تاجر پر فائرنگ، شرپسندوں نے کیے 8 راؤنڈ فائر، شخص کی موت

Delhi Crime: دہلی کے شاہدرہ میں ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک شخص جو صبح کی سیر پر نکلا تھا اس کوگولی مار دی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ 7-8 راؤنڈ فائر کیے گئے اور کم از کم چار گولیاں لگیں۔ موٹر سائیکل پر آئے دو حملہ آوروں نے حملہ کیا۔ متاثرہ شخص برتنوں کا تاجر ہے اور اس حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔ دہلی پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

شاہدرہ کے ڈی سی پی نے بتایا کہ فرش بازار تھانے میں فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے پی سی آر کو کال موصول ہوئی۔ پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا کہ 52 سالہ سنیل جین کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ وہ یمنا اسپورٹس کمپلیکس میں صبح کی سیر کے بعد گھر لوٹ رہے تھے۔ موٹر سائیکل پر آئے دو افراد نے انہیں گولی مار دی۔ کرائم ٹیم کو موقع پر بلایا گیا اور تفتیش جاری ہے۔

دو حملہ آوروں نے کی اندھا دھند فائرنگ

کرائم سین کی تصویر بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ شخص صبح کی سیر سے آرہا تھا جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اسے چار گولیاں لگیں۔ جائے وقوعہ سے خون کے بہت سے داغ ملے۔ اسکوٹر بھی سڑک پر گر گیا ہے۔ پولیس کو 8.36 پر واقعہ کی اطلاع ملی اور پھر پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ڈی سی پی نے کہا کہ خاندان نے کسی ذاتی دشمنی یا لڑائی سے انکار کیا ہے اور پولیس فی الحال اس حملے کے پیچھے کی وجہ سے لاعلم ہے۔ اس بات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Assam Beef Ban: آسام کے بعد اب بہار میں بھی بیف پر لگے گی پابندی؟ آمنے سامنے آئے بی جے پی-جے ڈی یو کے کارکن!

کیجریوال نے دہلی کے لاء اینڈ آرڈر پر اٹھائے سوال

دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بھی شاہدرہ میں فائرنگ پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ پارٹی لیڈر سوربھ بھاردواج کی ایکس پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، ”امت شاہ جی نے دہلی کو برباد کر دیا ہے، انہوں نے دہلی کو جنگل راج بنا دیا ہے۔ چاروں طرف لوگ دہشت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ بی جے پی اب دہلی میں امن و امان برقرار نہیں رکھ رہی ہے۔ دہلی کے لوگوں کو متحد ہو کر آواز اٹھانی ہوگی۔“

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

People want ”regime change“: عوام اقتدار کی تبدیلی چاہتے ہیں، کپل سبل کا راج ناتھ سنگھ کو دیا جواب

 وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 16 اکتوبر 2026 کو لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس…

26 minutes ago

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

9 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

10 hours ago