سیاست

Abu Azmi On Yogi Adityanath: ‘یہ وہی لوگ ہیں جو ہر جگہ…’، یوگی آدتیہ ناتھ کے ڈی این اے بیان پر اکھلیش یادو کے بعد ابو اعظمی کا جوابی حملہ

مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے صدر ابو اعظمی نے جمعہ 6 دسمبر کو اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ڈی این اے پر بیان پر جوابی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جو ہر جگہ تشدد کر رہے ہیں۔ وہ ہر مسجد کے نیچے مندر کوتلاش کررہے  ہیں۔ ان کا ڈی این اے اور بنگلہ دیش کا ڈی این اے ایک جیسا ہو سکتا ہے۔

مہاراشٹرا کے ایس پی صدر ابو اعظمی نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا، “اس طرح کے بیانات دینے والے وہ لوگ تشدد کرنے والے لوگ  ہیں۔ یہ وہی لوگ ہیں جو سنبھل، گیان واپی اور متھرا میں ہر مسجد کے نیچے مندروں کی تلاش میں ہیں۔ وہی لوگ ہیں ،جن پر 1991 میں تشدد کا الزام ہے۔” قانون (عبادت کے مقامات) کے باوجود ناانصافی کی جا رہی ہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ مذہبی مقامات ویسے ہی رہیں گے جیسے وہ 1947 میں تھے۔ بنگلہ دیش میں بھی ایسا ہی ہو رہا ہے، ان کے ڈی این اے اور بنگلہ دیش کا ڈی این اے ایک جیسا ہے۔ “

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو ان کے مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ابو اعظمی نے کہا، “بابا صاحب امبیڈکر نے آئین بنایا اور سب کو برابری دی، میں انہیں سلام کرتا ہوں۔ آئین کی وجہ سے ہی مسلمانوں کو اس ملک میں عزت ملی ہے۔ کچھ لوگ چاہتے ہیں۔ میں شہریوں اور پسماندہ لوگوں سے اپیل کرتا ہو ں آئین کی حفاظت کی جائے۔

یوپی کے کانپور ایس پی سے  سربراہ اکھلیش یادو نے ڈی این اے پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ  وزیراعلیٰ کتنی سائنس جانتے ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ انہو ں نے  حیاتیات کا کتنا مطالعہ کیا ہے۔ لیکن میں ان سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ وہ بار بار ڈی این اے کے بارے میں بات نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم ڈی این اے کی بات کریں تو میں بھی اپنا ڈی این اور ہم سب اپنا ڈی این اے چیک کروانا چاہتے ہیں۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ میں گزارش کرتا ہوں کہ ڈی این اے کی بات وزیر اعلی کو  زیب نہیں دیتی ہیں۔ ایک سنت اور یوگی ہونے کے ناطے، زعفران(بھگوا) پہننے کے بعد اسے ڈی این اے کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں کانپور کے ان کارکنوں، عہدیداروں اور قائدین کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ جنہوں نے نامناسب حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور سیسماؤ اسمبلی سیٹ پر کامیابی حاصل کرنے میں کام کیا۔

سی ایم یوگی نے کیا کہا؟

درحقیقت اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو ایودھیا کے رام کتھا پارک میں رامائن میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنبھل کے فسادیوں اور بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر حملہ کرنے والوں کا ڈی این اے ایک جیسا ہے۔ بابر کو یاد  کیجیے 500 سال پہلے ایودھیا کمبھ میں کیا تھا؟

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Importance of Hindi: ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا-ملک اور سماج کے لیے خطرناک ہے انگریزی ذہنیت، بچوں کو اقدار دینا ضروری

ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انگریزی ذہنیت سماج اور ملک کے لیے خطرناک ہے۔…

60 minutes ago

PrayagrajMahakumbh2025: مہاکمبھ میں ہوئی وائرل مونالیسا ، نشیلی آنکھوں اور تیکھے نین نقش والی لڑکی سوشل میڈیا پر چھائی

سوانلی جلد، عنبر کی آنکھوں اور تیکھی  نین نقش والی اس مالا بیچنے والی  لڑکی …

1 hour ago

14 فروری کو مرکز کے ساتھ کسانوں کی میٹنگ، ڈلیوال نے طبی مدد لینے پر کیا اتفاق

سنیوکت کسان مورچہ (SKM) اور دو احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں کے درمیان ہفتہ کو…

1 hour ago

Amit Shah participate in Dahi Chura program: جے ڈی یو لیڈر سنجے جھا کے دہی چوڑا پروگرام میں پہنچے امت شاہ

دہلی اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں وزیر داخلہ امت شاہ نے پوروانچل میں جے ڈی…

1 hour ago