بھارت ایکسپریس–
جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں جمعہ کو سیکورٹی فورسز اورملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس دوران دونوں طرف سے شدید فائرنگ ہوئی۔ اس میں فوج کے چار جوان زخمی ہو گئے۔ آپریشن اب بھی جاری ہے۔
وائٹ نائٹ کور نے ٹویٹ کرکے انکاؤنٹر کی جانکاری دی ہے۔ وائٹ نائٹ کور کے مطابق کشتواڑ کے چترو میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد ہندوستانی فوج اور جموں کشمیر پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا۔ اس دوران ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔ اس دوران فوج کے چار جوان زخمی ہوئے۔ آپریشن اب بھی جاری ہے۔
11 ستمبر کو دو ملی ٹینٹ مارے گئے۔
اس سے قبل 11 ستمبر کو جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز نے ادھم پور ضلع کے بسنت گڑھ کے بالائی علاقوں میں ایک تصادم میں جیش محمد (JeM) تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔ حکام کے مطابق مقابلے کے مقام سے دوملی ٹینٹوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ دونوں پاکستان کے رہنے والے تھے۔ یہی نہیں، ان کے پاس سے ایک M-4 کاربائن، ایک اے کے رائفل، ایک پستول اور بڑی مقدار میں گولہ بارود اور کھانے پینے کی اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔
بھارت ایکسپریس–
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…