قومی

Fire in Delhi Children’s Hospital: دہلی کے بچوں کی دیکھ بھال کے مرکز میں بھڑک اٹھی زبردست آگ، 7 معصوم بچوں کی موت

Fire in Delhi Children’s Hospital: گجرات کے راجکوٹ کے بعد اب قومی راجدھانی دہلی سے آگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس میں دہلی کے ایک بچوں کے اسپتال میں سنیچر کی رات دیر گئے آگ لگنے سے چھ نوزائیدہ بچوں کی موت ہو گئی۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اس المناک حادثے میں 12 بچوں کو بچا لیا گیا جن میں سے 7کی موت ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی 5 بچے اسپتال میں داخل ہیں اور وینٹی لیٹر پر ہیں۔

فائر ڈپارٹمنٹ نے خود اطلاع دی ہے کہ ہفتہ (25 مئی) کی رات 11.32 بجے مشرقی دہلی کے وویک وہار میں واقع ایک بچوں کی دیکھ بھال کے مرکز میں آگ لگنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد فوری طور پر 9 فائر بریگیڈ کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ 12 نوزائیدہ بچوں کو عمارت سے باہر نکالا گیا تاہم 7کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ ہسپتال میں مزید 5شیر خوار بچے زیر علاج ہیں۔

معلوم نہیں ہو سکی آگ لگنے کی وجہ

ہسپتال میں آگ کس وجہ سے لگی اس بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ دہلی پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ اس معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- Rajkot Fire: راجکوٹ آگ میں بچوں سمیت 30 افراد زندہ جل گئے، معاوضے کا اعلان، ایس آئی ٹی کرے گی تحقیقات

شاہدرہ میں بھی رات گئے ایک عمارت میں بھڑک اٹھی آگ

دہلی کے شاہدرہ علاقے کے آزاد نگر ویسٹ میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع ہے۔ فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں یہاں بھیجی گئیں اور 13 لوگوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ اچھی خبر یہ تھی کہ کوئی زخمی نہیں ہوا۔ سب کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا۔  فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ انہیں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تقریباً 2.35 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد فوری طور پر 5 فائر بریگیڈ کو موقع پر روانہ کیا گیا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Dewas Spurious Liquor Tragedy: مدھیہ پردیش کے دیواس میں مشتبہ زہریلی شراب سے 13 اموات، چار دوستوں کی ایک ساتھ موت سے مچی سنسنی

صرف 20 دن کے اندر چاندانا اور بنجانا گاؤں میں 13 افراد کی مشتبہ حالات…

16 minutes ago

INDIA Alliance Mega Rally: ایس آئی آر کے معاملے پر سنجے دت نے کھولا محاذ، یکم نومبر کو دہلی میں ’ووٹ بچاؤ، ملک بچاؤ‘ ریلی

کانگریس کے ہریانہ انچارج نے الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے اور بیلٹ پیپر کے…

2 hours ago

India vs New Zealand: تلک ورما بنے ٹیم انڈیا کے ہیرو، بھارت نے پھر کیا کمال، نیوزی لینڈ کو ہرا کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو…

2 hours ago

Delhi School Incident: دہلی کے اسکول میں دردناک واقعہ، بارہویں جماعت کی طالبہ نے اسکول کیمپس میں لگائی آگ، موقع پر ہی موت

دہلی کے کرشنا نگر میں واقع سروودیہ بال ایوم بالیکا ودیالیہ میں بارہویں جماعت کی…

2 hours ago

Priti Adani Calls For Skilled Talent: بھارت کے سیمی کنڈکٹر مشن کو مضبوط بنانے کے لیے ہنرمند افرادی قوت ضروری: پریتی اڈانی

اڈانی یونیورسٹی کی صدر نے صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان اشتراک بڑھانے پر زور…

2 hours ago