قومی

Rajkot Fire: راجکوٹ آگ میں بچوں سمیت 27افراد زندہ جل گئے، معاوضے کا اعلان، ایس آئی ٹی کرے گی تحقیقات

Rajkot Fire: گجرات کے راجکوٹ شہر میں ہفتہ (25 مئی) کو ایک پرہجوم TRP گیم زون میں لگنے والی زبردست آگ میں بچوں سمیت 27افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دریں اثنا، ریاست کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے مرنے والوں کے اہل خانہ کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ مرنے والوں کے لواحقین کے لیے چار چار لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ایس آئی ٹی کی ٹیم اس واقعہ کی تحقیقات کرے گی۔

گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا اس سلسلے میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) تشکیل دی گئی ہے اور اسے پورے معاملے کی جانچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔” صدر، وزیر اعظم، وزیر داخلہ سمیت کئی رہنماؤں نے اس واقعہ پر غم کا اظہار کیا۔

دو گھنٹے میں پالیا گیا آگ پر قابو

معلومات دیتے ہوئے راجکوٹ کے کلکٹر پربھاؤ جوشی نے کہا، “ہمیں تقریباً ساڑھے 4 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی، فوری طور پر ایمبولینس اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئے۔ یہاں کے ٹی آر پی گیمنگ زون میں جو عارضی ڈھانچہ تھا وہ منہدم ہو گیا۔ آگ پر 2 گھنٹے قبل قابو پالیا گیا ہے، ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ ہم وزیر اعلیٰ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- Massive fire breaks out at a mall in Rajkot: گجرات کے راجکوٹ گیم زون میں لگی آگ،24 لوگوں کی موت،9 بچے بھی جاں بحق،پی ایم مودی نے دکھ کاکیااظہار

بڑھ سکتی ہے مرنے والوں کی تعداد

متاثرہ ٹی آر پی گیم زون اور حکام کو خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ گرمیوں کی تعطیلات اور ویک اینڈ کی وجہ سے بہت سے بچے جائے وقوعہ پر موجود تھے۔ وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے ٹویٹ کیا کہ شہر کی انتظامیہ کو آگ لگنے کی صورت میں فوری بچاؤ اور راحت کا کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ میونسپل کارپوریشن اور انتظامیہ کو آگ لگنے کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ پٹیل نے زخمیوں کے فوری علاج کے انتظامات کو ترجیح دینے کی ہدایت دی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

1 hour ago

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

3 hours ago