Fire In MHA Office: دہلی میں شدید گرمی کے بیچ آگ لگنے کے واقعات بھی سامنے آرہے ہیں۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے نارتھ بلاک میں واقع وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) کے دفتر کی دوسری منزل پر 16 اپریل کی صبح آگ لگ گئی۔ یہ معلومات دیتے ہوئے فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اس آگ میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق دہلی فائر سروس (ڈی ایف ایس) کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی سات گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور صبح 9:35 بجے تک آگ پر قابو پالیا گیا۔ ڈی ایف ایس کے مطابق وزارت داخلہ کے دفتر کے آئی سی ڈویژن میں دوسری منزل پر صبح تقریباً 9.20 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی۔جس کے بعد فائر فائٹرز نے 9.35 بجے پر آگ قابو پالیا۔
اے سی یونٹ سے شروع ہونے والی آگ دستاویزات تک پہنچ گئی
مرر ناؤ کی رپورٹ کے مطابق آگ اے سی یونٹ سے شروع ہوئی تھی۔ اہلکار نے بتایا کہ اس واقعے میں اے سی، زیراکس مشین، کچھ کمپیوٹر اور کچھ دستاویزات کے ساتھ ساتھ پنکھو ں میں بھی آگ لگ گئی تھی اور انہیں ن کافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آگ کے وقت عمارت میں موجود نہیں تھے۔ لیکن کئی سینئر عہدیدار وہاں موجود تھے۔
بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…