قومی

FIR Registered Against JDS MP Prajwal Revanna: سابق وزیر اعظم کے بیٹے اور پوتے کے خلاف جنسی استحصال معاملے میں ایف آئی آر درج

کرناٹک کے سابق وزیرایچ ڈی ریونّا اوران کے بیٹے پرجّول ریونّا کے خلاف ایک خاتون نے جنسی استحصال کا معاملہ درج کرایا ہے۔ خاتون ریونّا فیملی کے گھرمیں کُک کا کام کرتی تھی۔ متاثرہ خان نے الزام لگایا ہے کہ اس نے جب ایچ ڈی ریونّا کے گھر کُک کا کام شروع کیا تھا، اس کے کچھ ماہ بعد ہی وہ اس کا جنسی استحصال کرنے لگے تھے۔ اس کے علاوہ ان کے بیٹے پرجّول ریونّا اس کی بیٹی کو ویڈیو کال کرکے فحش باتیں کرتے تھے۔

ہاسن سے رکن پارلیمنٹ ہیں پرجّول ریونّا

واضح رہے کہ ایچ ڈی ریونّا سابق وزیراعظم اورجنتا دل (سیکولر) سربراہ ایچ ڈی دیو گوڑا کے بیٹے ہیں۔ وہیں پرجّول ریونّا ہاس سے موجودہ رکن پارلیمنٹ ہیں۔ 33 سالہ پرجّول ہاسن لوک سبھا علاقے سے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدوارہیں، جہاں 26 اپریل کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ ریونّا کے گھرکُک کا کام کرنے والی خاتون کی شکایت کی بنیاد پرضلع کے ہولین راسی پور پولیس تھانے میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

خاتون کُک نے لگایا الزام

متاثرہ نے کہا کہ وہ ریونّا کی اہلیہ بھوانی کی رشتہ دارہیں۔ متاثرہ نے الزام لگایا کہ کام شروع کرنے کے چار ماہ بعد ریونّا ان کا جنسی استحصال کرنے لگے جبکہ پرجّول ریونّا ان کی بیٹی کو ویڈیو کال کرکے فحش باتیں کرتے تھے۔ متاثرہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ ان کے ساتھ ساتھ ان کی فیملی کے دیگراراکین کی جان کو بھی خطرہ ہے۔

ایس آئی ٹی کرے گی معاملے کی جانچ

کرناٹک حکومت نے خواتین کمیشن کی چیئرپرسن ڈاکٹر ناگ لکشمی چودھری کے ذریعہ حکومت کو لکھے گئے خط کے بعد پرجّول ریونّا سے متعلق ایک مبینہ سیکس اسکینڈل کی جانچ کے لئے ایس آئی ٹی کی تشکیل کی ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

CAA Rules: متوا برادری کے گڑھ بونگاؤں میں سی اے اے کے متعلق مسلمانوں میں اختلاف، جانئے کیا کہتے ہیں یہاں کے لوگ

مسلم باشندوں کے ایک بڑے حصے کو خدشہ ہے کہ انہیں اپنی شہریت ثابت کرنے…

2 mins ago

Amit Shah on Arvind Kejriwal: ‘اروند کیجریوال آپ کے لیے بری خبر ہے…’ جانئے امت شاہ نے ایسا کیوں کہا؟

سپریم کورٹ کی جانب سے اروند کیجریوال کو عبوری ضمانت دینے پر مرکزی وزیر داخلہ…

1 hour ago

IPL 2024: آئی پی ایل کی کارکردگی ابھیشیک شرما کو ٹیم انڈیا میں کھیلنے میں مدد دے گی: ایڈن مارکرم

امپیکٹ پلیئر رول کے حوالے سے جاری بحث کے درمیان مارکرم نے کہا کہ ٹیم…

1 hour ago

2024 Lok Sabha Polls: پاکستان سے اتنا ہی پیار ہے توچلے جاو وہاں اور کٹورا لے کر بھیک مانگو پاکستان میں:یوگی آدتیہ ناتھ

اتر پردیش کے مہوبا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سی ایم یوگی آدتیہ…

1 hour ago