اتر پردیش کے مہوبا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے پاکستان کا نام لے کر مخالفین پر خوب نشانہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی سے زیادہ لوگ یہاں غربت کی لکیر سے اوپر اٹھے ہیں۔ پاکستان کے اندر روزانہ مظاہرے ہورہے ہیں۔ ایک کلو آٹے کے لیے لڑائی ہو رہی ہے۔ چھینا جھپٹی ہورہی ہے۔ وہ لوگ جو آئے روز پاکستان کا راگ الاپ رہے ہیں انہیں بتا دیں کہ اگر انہیں پاکستان سے اتنی ہی محبت ہے تو پھر بھارت پر بوجھ کیوں بن رہے ہیں۔ پاکستان چلے جاؤ، وہاں کٹورا لے کر بھیک مانگو۔
سی ایم یوگی نے کہا کہ “کانگریس والے پاکستان کے خلاف بات نہ کرنے کی دھمکی دیتے ہیں، یہ لوگ کہتے ہیں کہ ان کے پاس ایٹم بم ہیں، اس پر میں نے جواب دیا کہ کیا ہمارے ایٹم بم فریج میں رکھنے کے لیے ہیں؟ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے مزید کہا کہ پاکستان ہمارے یوپی سے چھوٹا ہے۔ کیا وہ ہم سے نمٹ سکے گا؟ جب جب لڑنے کی کوشش کی ہے، منہ کی کھانی پڑی ہے۔ ہمارے بندیل کھنڈ کے فوجیوں کی مار کی وجہ سے وہ نست ونابود ہوگئے۔سی ایم کے مطابق- ہم نے بندیل کھنڈ کو نوئیڈا کی طرز پر ترقی دینے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ کانگریس-ایس پی نے بندیل کھنڈ کو ڈاکو علاقہ بنا دیا تھا۔ نہ کوئی نوکری، نہ کوئی ترقیاتی کام۔ لیکن اب ہم بندیل کھنڈ کو خوبصورت بنانے کا کام کر رہے ہیں۔
مہوبہ ضلع میں منعقدہ ہمیر پور لوک سبھا حلقہ کے بہت بڑے جلسہ عام میں سی ایم یوگی نے دعویٰ کیا کہ الہا اُدال شہر کا جوش یہ ظاہر کر رہا ہے کہ بی جے پی-این ڈی اے کی حکومت مسلسل تیسری بار بننے جا رہی ہے۔آپ کو بتادیں کہ یوپی کی 80 لوک سبھا سیٹوں میں بندیل کھنڈ کی چار لوک سبھا سیٹیں بھی ہیں۔ پانچویں مرحلے میں 20 مئی کو جالون، جھانسی، ہمیر پور اور باندہ سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ بی جے پی نے 2014 اور 2019 کے عام انتخابات میں یہاں کلین سویپ کیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…