اپنے مطالبات کے ساتھ شمبھو بارڈر پر دھرنا دے رہے کسانوں نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ کسانوں نے آج یہ اعلان کیا ہے کہ کل پنجاب چھوڑ کر ملک بھر میں ٹریکٹر مارچ نکال کر اپنا احتجاج درج کرائیں گے ۔ کسانوں کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ جبکہ ہمیں دہلی نہیں جانے دیا جارہا ہے اس لئے اپنی آواز حکومت تک پہنچانے کیلئے احتجاج کے دوسرے طریقے اختیار کرنے جارہے ہیں ،جس میں پہلا طریقہ یہ ہے کہ ہم ٹریکٹر مارچ نکالیں اور اس کیلئے کل یعنی 16 دسمبر کی تاریخ طے کی گئی ہے۔ کسانوں کی طرف سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ ٹریکٹر مارچ کے بعد ریل روکو آندولن کریں گے اور اس کی تاریخ 18 دسمبر طے کی گئی ہے۔ کسانوں نے کہا کہ 18 دسمبر کو ملک بھر میں ریل روکو آندولن کریں گے تاکہ حکومت ہمارے مطالبات کو سنجیدگی سے لے۔
واضح رہے کہ کھنوری بارڈر پر قریب 20 دنوں سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے کسان رہنما جگجیت سنگھ کی طبیعت مسلسل خراب ہوتی چلی جارہی ہے۔ حالانکہ انہوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر یہ اعلان کیا ہے کہ وہ بھوک ہڑتال ختم نہیں کریں گے ،کیوں کہ ان کی جان کی قیمت ہزاروں پریشان حال کسانوں کی جان سے زیادہ نہیں ہے۔ وہیں آج پنجاب کے ڈی جی پی گورو یادو نے کھنوری بارڈر پہنچ کر جگجیت سنگھ سے ملاقات کی ہے اور انہیں سمجھانے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کسانوں سے بھی بات چیت کی ہے۔
کسانوں سے بات کرنے کے بعد ڈی جی پی نے میڈیا اہلکاروں سے کہا کہ کسانوں کے مطالبات کو پنجاب سرکار جائز سمجھتی ہے۔سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق کسانوں سے بات چیت کی ہے اور جگجیت سنگھ کی صحت کی جانکاری لی ہے، ساتھ میں میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کی بھی بات کہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جگجیت سنگھ کی صحت پر کوئی اثر نہ پڑے۔ کسان اپنے مطالبات کے ساتھ حکومت سے یقین دہانی چاہتے ہیں ۔پنجاب حکومت کسانوں کے مطالبات کو درست قرار دیتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انگریزی ذہنیت سماج اور ملک کے لیے خطرناک ہے۔…
سوانلی جلد، عنبر کی آنکھوں اور تیکھی نین نقش والی اس مالا بیچنے والی لڑکی …
سنیوکت کسان مورچہ (SKM) اور دو احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں کے درمیان ہفتہ کو…
دہلی اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں وزیر داخلہ امت شاہ نے پوروانچل میں جے ڈی…
سوشل میڈیا پر شائقین کا خیال ہے کہ کرون نائر کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے…
ویڈیو میں تینوں نے زعفرانی رنگ کا دوپٹہ پہن رکھا ہے اور آپس میں باتیں…