Farmers Protest Updates: پنجاب کے کسانوں اورحکومت کے درمیان بات چیت ناکام ہوگئی ہے۔ دونوں میں اتفاق رائے نہیں بن سکا ہے، جس کے بعد کسان دہلی کوچ کرنے پرڈٹے ہوئے ہیں۔ اس دوران ہریانہ کے شمبھو بارڈرپرکسانوں کو روکنے کے لئے پولیس نے آنسوگیس کے گولے داغے ہیں، جس کے بعد حالات انتہائی خراب ہوگئے ہیں۔ اس دوران پتھراؤ کئے جانے کی بھی خبرہے۔ وہیں سندھو بارڈرپوری طرح سیل کردی گئی ہے۔ ہریانہ سے دہلی آنے والے راستے پربھی کانٹے والی تاریں بچھائی جا رہی ہیں۔ عام لوگوں کوزبردست پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ وہیں دوسری طرف اپنے مطالبات لے کردباؤ بنانے کے لئے پنجاب-ہریانہ شمبھو بارڈرپربڑی تعداد میں مظاہرین کسان دہلی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
مرکزی وزراء کے وفد جس میں ارجن منڈا، پیوش گوئل اورنتیانند رائے شامل تھے، کسانوں کومنانے میں ناکام ثابت ہوئے۔ جس کے بعد کسانوں کا کہنا ہے کہ ہم کسی کے ساتھ لڑائی نہیں کرنا چاہتے ہیں، ہم راستہ نہیں روکنا چاہتے ہیں بلکہ ہم پُرامن طریقے سے دہلی جانا چاہتے ہیں۔ اس سے قبل دہلی کی تمام سرحدوں کو سیل کردیا گیا ہے تاکہ کسان کسی طرح سے دہلی میں داخل نہ ہوسکیں۔ کسانوں کے’دلی چلو‘ مارچ کے پیش نظرتمام سرحدوں کوسیل کردیا گیا ہے۔ جانکاری کے مطابق، دیررات کسانوں اورمرکزی وزراء کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔ جس میں حکومت نے کسانوں کو اپنی طرف سے منانے کی کوشش کی، لیکن پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ جس کے بعد کسانوں نے حکومت سے آمنے سامنے ہونے کا فیصلہ کیا اوراعلان کیا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے دہلی میں ڈیرے ڈالیں گے۔ انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے انتظامات بھی سخت کردیئے گئے ہیں۔ غازی پور، شمبھو، ٹکاری، سندھوسمیت تمام سرحدوں کو سیل کرکے چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ تمام سرحدوں پر70 ہزارسے زائد فوجیوں کوتعینات کیا گیا ہے۔
کسانوں کو روکنے کے لئے صرف آنسو گیس، لاٹھی اورباڈی گارڈ کٹ کے ساتھ ہی فورس کی تعیناتی کی گئی ہے۔ بارڈر پر فرنٹ لیئرمیں خواتین سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد زیادہ ہے۔ ڈرون کے ذریعہ آس پاس کے دیگرراستوں پربھی نظر رکھی جا رہی ہے۔ گزشتہ بار سے سبق لیتے ہوئے جوانوں کو اس بار اینٹی ٹیئرگیس ماسک دیئے گئے ہیں۔ گزشتہ بارکسانوں نے پولیس کے آنسو گیس کے گولے واپس پولیس پرہی پھینکے تھے۔
مزدور سنگھرش کمیٹی کے جنرل سکریٹری سرون سنگھ پندھیر کا کہنا ہے کہ کل وزراء کے ساتھ تقریباً 5 گھنٹے تک میٹنگ چلی۔ ہم نے ان کے سامنے ایک ایجنڈا رکھا۔ مرکزی حکومت کسی بھی بات پر اتفاق نہیں بناسکی ہے۔ حکومت ہم سے آندولن روکنے کے لئے وقت مانگ رہی ہے، لیکن انہوں نے ہم سے 2 سال پہلے بھی وقت مانگا تھا، جب کسانوں کا آندولن ختم ہوا تھا۔ ہم نے سوچا کہ اب وقت دینا مناسب نہیں ہے۔ اگرکوئی مضبوط تجویز ہے تو ہم وقت دینے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں، لیکن ان کے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…