دہلی کی طرف مارچ کرنے والے کسانوں کو نوئیڈا میں دلت پریرنا استھل کے قریب روک دیا گیا ہے۔ کسانوں کے احتجاج کے پیش نظرپولیس نے کئی مقامات پر بیریکیڈنگ لگا رکھی ہیں۔ اس کی وجہ سے نوئیڈا کی اہم سڑکوں پرجام نظرآرہا ہے۔ انتظامیہ نے احتیاطی تدابیرکے طورپردفعہ 144 نافذ کردی ہے۔
اس دوران نوئیڈا انتظامیہ نے احتجاج کرنے والے کسانوں سے بات چیت کی کوششیں تیزکردی ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپ کے مسائل نوئیڈا اورگریٹرنوئیڈا سے متعلق ہیں، اس لئے دہلی نہ جائیں۔ بات چیت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ اگراس معاملے پر اتفاق نہیں ہوا تو وہ بیریکیڈ سے آگے بڑھیں گے اوردہلی کی طرف مارچ کریں گے۔ سکھبیریادو’خلیفہ’ کسانوں کے دہلی مارچ کی قیادت کررہے ہیں۔
کسان لیڈرنے رکھی شرط
سکھبیریادوخلیفہ نے کہا کہ جب تک پولیس ہمارے گرفتارافراد کورہا نہیں کرتی، ہم پولیس سے بات نہیں کریں گے۔ مظاہرین میں شامل ایک شخص کا کہنا ہے کہ چاہے ایسی رکاوٹیں توڑنی ہوں یا یہاں مرنا پڑے، وہ دہلی جائیں گے اورمطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ سکھبیر یادونے کہا کہ 1000 لوگ پہلے ہی بیریکیڈنگ سے آگے جا چکے ہیں۔
نوئیڈا ٹریفک پولیس ایڈوائزری
نوئیڈا ٹریفک پولیس نے کہا کہ کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے نوئیڈا-گریٹرنوئیڈا ایکسپریس وے کے قریب واقع تمام اسکول بسیں، براہ کرم نوئیڈا-گریٹرنوئیڈا ایکسپریس وے کواپنی منزل (چلّا بارڈر، مہا مایا فلائی اوورمارگ) تک پہنچنے کے لئے استعمال نہ کریں۔ پولیس نے کہا کہ دہلی جانے کے لئے کوئی حاجی پورانڈرپاس، سیکٹر-93 انڈرپاس کا استعمال کرسکتے ہیں اور نوئیڈا شہرکے اندرونی راستے کا استعمال کرتے ہوئے منزل تک پہنچ سکتے ہیں۔ دہلی ٹریفک پولیس نے کہا کہ نوئیڈا میں مہامایا فلائی اوورکے قریب احتجاج کی وجہ سے کالندی کنج سے نوئیڈا کی طرف جانے والے راستے پرٹریفک متاثرہے۔
سیکورٹی فورسزکو بڑی تعداد میں کیا گیا تعینات
دہلی پولیس، پیرا ملٹری فورس اورریپڈ ایکشن فورس کی کئی کمپنیاں نوئیڈا-دہلی سرحد پرتعینات کی گئی ہیں۔ پولس نے کئی لیئربیریکیڈ کے انتظامات کئے ہیں۔ اینٹی رائٹ ٹیم اورورج گاڑی کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ سڑک پرسیمنٹ کے بڑے بڑے بلاکس سڑک پرلائے گئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…