قومی

Janta Sansad: کسانوں کا بڑا اعلان،دہلی کا دودھ پانی اور مکمل ہریانہ کریں گے بند ، جانئے بند کی تاریخ

Janta Sansad: سورج مکھی کی ایم ایس پی خرید اور برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کو لیکر کنڈلی-مانیسر- پلول ایکسپریس وے پر منڈاولی ٹول پلازہ کے پاس کسانوں اور کھاپوں کی ‘ جنتا سنسد’ کا انعقاد کیا گیا۔ دلال کھاپ اور بھارت بھومی بچاو سنگھرش سمیتی نے مشترکہ طور پر کھاپوں اور کسان تنظیموں کو مدعو کیا تھا ۔ جنتا سنسد میں کھاپوں اور کسان تنظیموں نے 14 جون کو ہریانہ بند کے علاوہ دہلی کا دودھ اور پانی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ منڈاولی ٹول پلازہ کے قریب منعقدہ اس جنتا سنسد میں دہلی،ہریانہ،پنجاب، یوپی، راجستھان اور گجرات کے کسانوں  اور کھاپ چوہدریوں نے شرکت کی۔ سنسد کی صدارت دلال کھاپ-84کے پردھان بھوپ سنگھ دلال نے کی۔ سبھی کھاپ چوہدریوں نے رمیش دلال کی قیادت پر بھروسہ جتاتے ہوئے 25 نکاتی مطالبات پر مبنی خط کوحکومت کے سامنا رکھا جس کو تین حصوں میں منقسم کیا جاسکتا ہے۔

برج بھوشن کی گرفتاری کا مطالبہ

سپریم کورٹ کےحکم کے باوجود آج تک ہریانہ،دہلی اور راجستھان کو اپنے حصے کا ایس وائی ایل سے پانی نہیں ملا ہے۔ اس ضمن میں رمیش دلال ، کسانوں اور کھاپوں نے پنچاب سے درخواست کی ہے کہ ہریانہ کو ان کے پانی کا حق دیا جائے ۔ اگر پنجاب پانی کا حق نہیں دیتا ہے تو مرکزی سرکار ایس وائی ایل کی تعمیر کی ذمہ داری فوج کو سونپ دے۔ جنتا سنسند میں ہریانہ سرکار سے گُرنام چڈونی سمیت دیگر کسان رہنماوں کو فوراً رہا کرنے اور سورج مکھی کو ایم ایس پی کے مطابق خریدنے کی مانگ کی ہے۔ وہیں انہوں نے مرکزی سرکار اور دہلی پولیس سے برج بھوشن کی گرفتاری کی بھی مانگ کی  ہے۔

پہلوان آج بھی مضبوطی سے لڑائی لڑ رہے ہیں

جنتا سنسد میں پہنچے پالم 360 کے پردھان چوہدری سریندر سولنکی نے کہا کہ پنچایت کی طرف سے 25نکاتی مطالبات کا پالم360 سپوٹ کرتا ہے اور جہاں بھی آپ لوگ کہیں گے پالم 360 پوری مضبوطی سے آپ کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ سولنکی نے کہا کہ خواتین پہلوان عزت نفس کی لڑائی لڑ رہی ہیں ۔ تمام کھاپ پنچایتیں ، کسان یونین ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہیں ۔ میڈیا اور سرکار کی طرف سے غلط پیغام پھیلانے کی کوشش کی گئی جو بالکل بھی بے بنیاد ہے چونکہ آج بھی مضبوطی سے لڑائی جاری ہے۔

یہ لوگ رہے موجود

آج کے جنتا سنسد میں پلول 52 پال کھاپ کے پردھان ارون جیلدار، اہلاوت کھاپ کے سابق سرپنچ مونگے رام کادیان کھاپ کے نمائندے سکھ چند کادیان، دہیہ کھاپ کے پردھان سریندر سنگھ دہیہ، دیشوال کھاپ کے پردھان سنجے دیشوال ، چھکارا کھاپ کے نمائندے آچاریہ، مالک کھاپ سے ملک راج مالک،اشوک مالک، 360 سونی پت کے پردھان راجندر کھتری، لو ونشیہ کھاپ کے پردھان سریندر کھتری، اسودہا کے سابق چیئرمین دیانند، پنڈت اترسنگھ ، سابق سرپنچ موہندر بانڈا، نوگام پردھان کپور، کیپٹن جیت، ماسٹر صاحب سنگھ اور آزاد چوپڑا سمیت دو درجن سے زائد کسان اور کھاپ نمائندوں نے شرکت کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

1 hour ago