Gangster Sanjeev Jeeva Murder Case گینگسٹر سنجیو مہیشوری عرف جیوا قتل کیس سے متعلق ایک بڑی خبر منظرعام پرآئی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ اس وائرل ویڈیو کے مطابق گینگیسٹرسنجیو مہیشوری عرف جیوا کو گولیوں سے چھلنی کرنے والا ملزم وجے یادو نے قتل کی وجوہات سے متعلق نیا کا انکشاف کیا ہے۔ ملزم وجے یادو نے بتایا کہ اسلم نے نیپال میں جیوا کی سپاری دی تھی۔ جیوا نے لکھنؤ جیل میں بند اسلم کے بھائی عاطف کی داڑھی نوچ لی تھی۔اس کے بعد اپنے بھائی کی توہین کا بدلہ لینے کے لیے اسلم نے اسے بیس لاکھ روپے کی سپاری دی تھی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کا نام وجے یادو بتایا جا رہا ہے اور اس نے آکسیجن ماسک لگایا ہے۔ بتا دیں کہ مافیا سنجیو مہیشوری عرف جیوا کو 7 جون کو لکھنؤ کورٹ کے احاطے میں اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا جب اسے پیشی کے لیے لایا گیا تھا۔ اس حملے میں ایک لڑکی سمیت دو دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس نے مبینہ حملہ آور کو موقع سے گرفتار کر لیا، جس کی شناخت وجے یادو (24) کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ جونپور ضلع کا رہنے والا بتایا جاتا ہے۔ اس پورے معاملے کی جانچ میں شامل پولس نے کئی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی تلاش کی ہیں۔ حال ہی میں پولیس کو ایک سی سی ٹی وی فوٹیج ملا، جس میں وہ لکھنؤ کے قیصر باغ بس اسٹینڈ کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آیا۔ اس کے بعد یہ اطلاع سامنے آئی کہ پولیس اب اس کے مددگاروں تک پہنچنے کا راستہ تلاش کر رہی ہے تاکہ قتل کے پیچھے کی سازش تک پہنچ سکے۔ فی الحال پولیس نے اس تازہ وائرل ویڈیو کی بھی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…