قومی

Farmer Protest: دہلی مارچ کے لیے 2500 سے زائد ٹریکٹر شمبھو بارڈر پہنچے، تمام سرحدیں چھاؤنیوں میں تبدیل، 70 ہزار سے زائد فوجی تعینات

Farmer Protest: کسانوں کے ‘دلی چلو’ مارچ کے پیش نظر تمام سرحدوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ جانکاری کے مطابق دیر رات کسانوں اور مرکزی وزراء کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔ جس میں حکومت نے کسانوں کو اپنی طرف سے قائل کرنے کی کوشش کی۔ لیکن پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ جس کے بعد کسانوں نے حکومت سے آمنے سامنے ہونے کا فیصلہ کیا اور اعلان کیا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے دہلی میں ڈیرے ڈالیں گے۔انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے انتظامات بھی سخت کردیئے گئے ہیں۔ غازی پور، شمبھو، ٹکاری، سندھو سمیت تمام سرحدوں کو سیل کر کے چھاؤنیوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ تمام سرحدوں پر 70 ہزار سے زائد فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

فتح گڑھ صاحب سے شروع ہوا کسانوں دہلی چلو مارچ

پنجاب کے فتح گڑھ صاحب سے ‘دلی چلو’ مارچ کے لیے کسان ٹریکٹر ٹرالیوں کے ساتھ نکلنا شروع ہو گئے ہیں۔ وہیں کسانوں کو روکنے کے لیے دہلی پولیس نے شاہدرہ بارڈر پر بھی چوکسی بڑھا دی ہے۔ یہاں پر بیریکیڈس لگائے گئے ہیں اور پولیس کی نفری بھی بڑھا دی گئی ہے۔ دہلی کی تمام سرحدوں پر پولیس تعینات ہے۔ سنگھو اور ٹکری بارڈر پر زیادہ سے زیادہ چوکسی رکھی جارہی ہے۔

نوئیڈا پولیس نے بھی بڑھائی چوکسی

کسان پنجاب کے فتح گڑھ صاحب سے دہلی روانہ ہونے سے پہلے کھانا تقسیم کر رہے ہیں۔ دوسری طرف دہلی کے علاوہ نوئیڈا پولیس نے بھی تمام سرحدوں پر سختی بڑھا دی ہے۔ نوئیڈا پولیس کا کہنا ہے کہ وہ دہلی پولیس کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ سرحدی سڑکوں پر ٹریفک جام کا مسئلہ ہے تاہم اندرون شہر کی سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق ہے۔

جھجر میں بھی کئی سڑکوں پر روٹ ڈائیورشن

کسانوں کے دہلی چلو مارچ کے پیش نظر جھجر پولیس نے بھی پوری تیاری کر لی ہے۔ ڈی ایس پی جھجر شمشیر سنگھ کا کہنا ہے کہ ’تمام انتظامات کر لیے گئے ہیں‘۔ اہم سڑکوں اور سرحدی علاقوں پر راستوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ عام لوگوں کے لیے پہلے ہی ایک ایڈوائزری جاری کر دی گئی تھی۔” ان کے علاوہ دہلی پولیس نے سرحد کے علاوہ دہلی کے اندر کچھ علاقوں میں سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ کسانوں کے مارچ کے پیش نظر وسطی دہلی میں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

India’s GDP Growth: ہندوستان کی معیشت  2025 میں کنزمشن، برآمدات اور ایکسپورٹ سے 6.6 فیصد رہنے کی توقع ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…

8 hours ago

“2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی مانگ عروج پر، 59 یونٹس 4,754 کروڑ میں فروخت ہوئے”

انارک کے مطابق  2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…

9 hours ago

Mahakumbh: Mahatmya Par Mahamanthan: سنبھل یہ پیغام دے رہا ہے کہ سنبھل جاو،نہیں تو بہت کچھ سنبھال لیا جائے گا:سوامی چدانند سرسوتی

چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…

9 hours ago

Mercedes plans to open 20 new outlets in India: مرسڈیز 2024 میں ریکارڈ فروخت کے بعد بھارت میں 20 نئے آؤٹ لیٹس کھولنے کی پلیئنگ میں

ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…

10 hours ago