-بھارت ایکسپریس
بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان ان دنوں ‘پٹھان’ کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ فلم ‘پٹھان’ سے متعلق فینس میں زبردست بے قراری ہے۔ حالانکہ فلم ‘پٹھان’ کے ریلیز ہونے میں ابھی تھوڑا وقت ہے، لیکن اس سے پہلے کنگ خان نے فینس کے لئے #AskSRK سیشن رکھا۔ ہمیشہ کی طرح فینس نے بغیر ہچکچاہٹ کے کنگ خان سے سوال پوچھے۔ جس کے انہیں بے حد دلچسپ جواب بھی ملے۔ ایک صارف نے شاہ رخ سے پوچھا کہ وہ اپنا آخری نام (سرنیم) ‘خان’ کیوں استعمال کرتے ہیں۔ دیکھئے بالی ووڈ کے کنگ خان نے کیا شاندارجواب دیا۔
نام کے آخر میں ‘خان’ کیوں لگاتے ہیں شاہ رخ!
شاہ رخ خان کا ان کے فینس کے ساتھ ایک خاص کنکشن ہے۔ ٹوئٹر پر 13 سال پورے کرنے پر کنگ خان نے فینس کے لئے تھوڑا وقت نکالا۔ کم وقت میں لوگوں نے اپنے دل کی باتیں شیئر کیں۔ #AskSRK میں ایک صارف نے شاہ رخ خان سے سوال کرتے ہوئے کہا پوچھا، ‘خان صاحب آپ کی فیملی کشمیر سے ہے نا، پھر خان کیوں لگاتے ہیں آپ اپنے نام کے ساتھ؟ سوال بڑا تھا، جس کا جواب کنگ خان نے بے حد آسان طریقے سے دیا۔
شاہ رخ خان جواب میں لکھتے ہیں، ‘پوری دنیا میری فیملی ہے۔ فیملی کے نام سے نام نہیں ہوتا ہے۔ کام سے نام ہوتا ہے۔ چھوٹی باتوں میں مت پڑو پلیز’۔ ایک چھوٹی سی لائن میں شاہ رخ خان نے دل جیت لینے والی بات کہہ دی۔ ویسے یہ پڑھنے کے بعد یہی کہنا پڑے گا، ایک ہی تو دل ہے کنگ خان، کتنی بار جیتو گے؟
یہ بھی پڑھیں:
عالیہ بھٹ نے رکھا شاہ رخ خان کا نیا نام
عالیہ بھٹ اورشاہ رخ خان خاص بانڈ شیئر کرتے ہیں۔ کئی مواقع پر عالیہ بھٹ، کنگ خان کے ساتھ ان کے بانڈ کا ذکر بھی کرچکی ہیں۔ #AskSRK میں عالیہ بھٹ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا، ‘پیار اور احترام’۔ لیکن پٹھان ریلیز کے بعد میں آپ کو ‘پٹھان’ بلانے والی ہوں’۔ عالیہ کے ٹوئٹ کے جواب دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے بھی کہا ‘میں بھی آپ کو لٹل اما بھٹ کپور کہوں گا’۔ عالیہ اور شاہ رخ خان کی دلچسپ بات چیت کا ٹوئٹرصارفین نے خوب لطف اٹھایا۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…