ایلوش یادو
یوٹیوبر ایلوش یادو کے گروگرام کے گھر پر موٹر سائیکل سواروں نے 2 درجن سے زیادہ گولیاں برسائی ہیں ۔ حالانکہ اس میں کوئی جانی نقصان ہوا ہے یا نہیں ، اور حملہ آور کون تھے ،یہ تمام ایسے سوالات ہیں جن کے جوابات جلد ملنے کی امید ہے۔ فی الحال جائے وقوعہ پر پولیس پہنچ چکی ہے اور حالات کو قابو کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے اتوار کی صبح گروگرام میں متنازعہ یوٹیوبر اور بگ باس کے فاتح ایلوش یادو کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق، یہ واقعہ آج صبح 5.30 سے 6 بجے کے درمیان پیش آیا، جب موٹر سائیکل پر سوار تین افراد نے موقع سے فرار ہونے سے پہلے دو درجن سے زائد راؤنڈ فائرنگ کیے تھے۔ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔گروگرام پولیس کے سینئر افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور معاملے کی تفصیلی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ فرانزک ٹیموں کو بھی کام میں لگا دیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ایرانی بحریہ نے تیل بردار جہاز کو ’خلاف ورزی کرنے والا‘ جہاز قرار دیا۔ بیان…
صدر جمہوریہ نے کہا کہ حب الوطنی کے جذبے سے سرشار نوجوان ہندوستانی اقدار کو…
بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اپیندر رائے کی میزبانی میں…
الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس…
ممبئی کے وکرولی ریلوے اسٹیشن پر ایک نوجوان کی بہادری کا ویڈیو سوشل میڈیا پر…
اندریش کمار نے سونیا گاندھی کی کتاب پر اٹھائے سوالات، راہل گاندھی پر بھی تنقید،…