Bulandshahr: اترپردیش پولیس ویسے تو جرائم اور مجرمین کے لئے بے رحمی کے لئے جانی جاتی ہے، لیکن اس بار پولیس کا ایک نیا چہرہ سامنے آیا ہے۔ بلند شہر میں پولیس نے ایک طرف جرائم پر لگام لگائی ہے تو دوسری طرف، عام لوگوں کی تمام طرح کی پریشانیوں کو بھی دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بلند شہر میں چاہے کسی معصوم کے اسکول میں داخلے سے متعلق پریشانی ہو یا پھر کسی کے گھر میں بجلی نہ آنے سے متعلق پریشانی۔ پولیس عام آدمی کی پریشانی کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اترپردیش میں ان دنوں مشن شکتی مہم چلائی جا رہی ہے۔ وہیں بلند شہر کی سی او سٹی ایس پی انوکرتی شرما خواتین سے متعلق پریشانیوں کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔
اگوتا تھانہ علاقے کے گاوں کھیڑی میں پولیس کے ذریعہ مشن شکتی کے تحت پنچایت کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں گاوں کی خواتین سے متعلق پریشانیوں کے بارے میں پوچھ گچھ کی جارہی تھی۔ اسی درمیان گاوں کھیڑی کی رہنے والی خاتون بیوہ نورجہاں نے اپنی پریشانی اے ایس پی انوکرتی شرما کے سامنے رکھی۔ بیوہ خاتون نورجہاں نے کہا کہ انہیں جرائم سے متعلق کوئی پریشانی نہیں ہے، لیکن ان کے گھر میں بجلی کا کنکشن نہیں ہے اورآج کے جدید دور میں اگر بجلی نہ ہو تو آنکھوں کی روشنی ہوتے ہوئے بھی زندگی میں اندھیرا سا نظرآتا ہے۔
اے ایس پی انوکرتی شرما کی پہل پر نورجہاں کے گھرآئی بجلی
نورجہاں نے بتایا کہ وہ جب سے اس گھر میں شادی کرکے آئی ہے، تب سے اس کے گھر میں بجلی کا کنکشن نہیں ہے۔ کافی پہلے نورجہاں کے شوہرکا انتقال ہوگیا تھا۔ سالوں سے نورجہاں بغیر بجلی کے ہی زندگی گزار رہی تھیں۔ جب نورجہاں کی پریشانی کا پتہ اے ایس پی انوکرتی شرما کو لگا تو بغیر دیر کئے انہوں نے محکمہ بجلی کے افسران کے ساتھ تال میل بٹھاتے ہوئے نورجہاں کے گھر میں بجلی کا کنکشن دستیاب کراتے ہوئے ان کی زندگی کو روشنی سے منورکر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جھارکھنڈ میں تبریز انصاری موب لنچنگ معاملے میں 10 افرادکو قصور وار قرار دیا گیا
صرف تین دن کے اندر بجلی کا کنکشن ملنے کے بعد جہاں نورجہاں کے گھر میں چاروں طرف روشنی ہوگئی۔ وہیں بیوہ نورجہاں کے چہرے پر مسکان بھی دیکھی گئی کہ ان کے لئے یوپی پولیس نے آخرکیا تحفہ دیا ہے۔ نورجہاں بار بار اترپردیش پولیس سمیت ایس ایس پی انوکرتی شرما کو دعائیں دے رہی ہیں۔ اے ایس پی انوکرتی شرما نے بتایا کہ مشن شکتی کے تحت انہیں بیوہ نورجہاں کی پریشانیوں کا پتہ لگا، جس کے بعد انہوں نے موقع پر ہی بجلی افسران سے رابطہ کرتے ہوئے پولیس کی مدد سے ضروری رقم کنکشن کے لئے محکمہ بجلی کو فراہم کرائی اور تین دن کے اندر بجلی محکمہ نے بیوہ کو بجلی کا کنکشن دے دیا۔
بھارت ایکسپریس۔
کھرگے نے کہا کہ جھارکھنڈ میں پی ایم مودی کی تقریر ایک جملہ ہے۔ ان…
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…
یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…
قرآن کانفرنس میں احکام قرآن کی خلاف ورزی کیوں ؟ کیا مراقبہ کے لحاظ سے…
سی ایم ای پونے، 1943 میں قائم ایک باوقار ملٹری انسٹی ٹیوٹ، اس منفرد تقریب…
نیشنلسٹ موومنٹ کے رہنما دیولت باہسیلی نے کہا کہ "اگر دہشت گردی کا خاتمہ ہو…