Election Dates Announcement: تریپورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہو گیا ہے۔ تریپورہ میں 16 فروری کو ووٹنگ ہوگی جبکہ ناگالینڈ اورمیگھالیہ میں 27 فروری کو ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 2 مارچ کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا ہے کہ تینوں ریاستوں میں 62.8 لاکھ رائے دہندگان ہیں ،جن میں 2.8 لاکھ نئےرائے دہندگان کا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بزرگ رائے دہندگان گھر پر ہی ووٹ ڈال سکیں گے۔ ہم نے فرضی خبروں سے نمٹنے کی پوری تیاری کی ہے۔ ہر بوتھ پر بنیادی سہولیات کا انتظام کیا جائے گا۔
میگھالیہ میں اس وقت وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما کی قیادت والی پارٹی این پی پی (نیشنل پیپلز پارٹی) کی حکومت ہے۔ وہیں تریپورہ میں بی جے پی حکمراں ہے۔ جس کے وزیر اعلیٰ مانک ساہا کے ہیں۔ ناگالینڈ میں نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کی حکومت ہے اور نیفیو ریو وزیر اعلیٰ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں- Election Commission :کہیں سے بھی ووٹر ڈال سکتے ہیں اپنا ووٹ ،الیکشن کمیشن نے ریموٹ ووٹنگ کے لئے تیارکیا شروعاتی ماڈل
فروری کے وسط میں ہوں گے انتخابات
الیکشن کمیشن کے چیف الیکشن کمشنرراجیو کمار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تریپورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ کی عوام کو مبارکباداور جمہوریت کے تیوہار کی عوام کو مبارکبادپیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ تینوں ریاستوں کی مدت ختم ہو رہی ہے۔ تینوں ریاستوں میں انتخابات ہوں گے ۔ انتخابات میں کسی طرح کی بد امنی نہیں ہونے دی جائے گی۔
-بھارت ایکسپریس
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…