-بھارت ایکسپریس
Delhi Assembly: عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی موہیندرگوئل نے بدھ کے روز دہلی اسمبلی میں نوٹوں کی گڈیاں لہرائیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ رشوت میں ملے پیسے ہیں۔ انہوں نے کہا، ‘بابا صاحب امبیڈکراسپتال میں نرسنگ وغیرہ کی بھرتی کے لئے ٹینڈرنکلا ہے۔ حکومت کا کلاز ہے کہ 80 فیصد پرانے ملازمین کو رکھنا ہے، لیکن ایسا نہیں ہوتا۔ اس میں بڑے پیمانے پرپیسے کی وصولی ہوتی ہے’۔
عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی نے مزید کہا، ‘نوکری ہوجانے کے بعد بھی ملازمین کو پورے پیسے نہیں ملتے۔ ٹھیکیداران میں سے بہت پیسے خود لے لیتے ہیں۔ ملازمین اس معاملے کی وجہ سے اسپتال میں اسٹرائیک پربیٹھے، وہاں ان کے ساتھ مارپیٹ ہوئی۔ میں نے اسے لے کر ڈی سی پی سے شکایت کی۔ چیف سکریٹری اور ایل جی تک سے شکایت کی۔ انہوں نے مجھ سے سیٹنگ کی کوشش کی کہ رکن اسمبلی کو بھی ملا لیں۔
موہیندرگوئل نے الزام لگاتے ہوئے کہا، ‘انکشاف کے لئے میں نے ان سے سیٹنگ کی اور ڈی سی پی کو جانکاری دی کہ 15 لاکھ رشوت کے پیسے مجھے دے رہے ہیں اورمیں انہیں رنگے ہاتھوں پکڑوانا چاہتا ہوں، لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ میں جان خطرے میں ڈال کریہ کام کررہا ہوں، وہ اتنے دبنگ لوگ ہیں کہ میری جان لے سکتے ہیں۔ اس کی منصفانہ جانچ ہونی چاہئے’۔
یہ بھی پڑھیں: BJP National Executive Meeting: مسلمانوں کے بارے میں غلط بیان بازی نہ کریں، وزیر اعظم مودی کی بی جے پی کو نصیحت
بی جے پی نے اٹھایا جمنا میں آلودگی کا معاملہ
دوسری طرف، دہلی اسمبلی میں بی جے پی اراکین اسمبلی نے جمنا میں آلودگی کے معاملے کی وجہ سے ہنگامہ کیا۔ اراکین اسمبلی ویل تک پہنچ گئے، جس کے بعد رکن اسمبلی انل واجپئی اور اوپی شرما کو مارشل آؤٹ کیا گیا۔ بی جے پی کے سبھی اراکین ایوان سے باہرآگئے اور جمنا کے موضوع پر اسمبلی کے باہر بھی احتجاج کیا۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…