قومی

Election Commission of India: جھارکھنڈ، میزورم اورجموں و کشمیرمیں ضمنی انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے تین ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں خالی ہوئی اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔ جھارکھنڈ، میزورم اور جموں و کشمیر کی اسمبلی کی کچھ نشستیں حال ہی میں خالی ہوئی تھیں، جنہیں پُر کرنے کے لیے الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کی تاریخوں کا تعین کیا ہے۔ یہ ضمنی انتخابات 16 نومبر تک مکمل کر لیے جائیں گے۔

جھارکھنڈ کی 45-گھاٹ شلا نشست 15 اگست کو  ہوئی تھی خالی
جھارکھنڈ کی 45-گھاٹ شلا (ایس ٹی) اسمبلی نشست، جو رکن اسمبلی رام داس سورین کے انتقال کی وجہ سے 15 اگست 2025 کو خالی ہوئی تھی، وہاں ضمنی انتخاب ہونے جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس نشست کے لیے ضمنی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16 نومبر تک نیا رکن اسمبلی منتخب کر لیا جائے گا۔نامزدگی کی آخری تاریخ 21 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ 22 اکتوبر کو نامزدگیوں کی جانچ ہوگی اور 24 اکتوبر تک امیدوار اپنا نام واپس لے سکیں گے۔ ووٹنگ 11 نومبر کو صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔

میزورم کی 2-ڈانپا نشست بھی خالی ہوئی
میزورم کی 2-ڈانپا (ایس ٹی) اسمبلی نشست بھی اس وقت خالی ہوئی جب لالرنتلؤنگا سیلو کا 21 جولائی 2025 کو انتقال ہو گیا۔ یہاں بھی 16 نومبر تک ضمنی انتخاب مکمل ہونا ہے۔ یہاں نامزدگیاں 21 اکتوبر تک جمع کی جائیں گی، 22 اکتوبر کو ان کی جانچ ہوگی، اور 24 اکتوبر تک امیدوار نام واپس لے سکیں گے۔ ووٹنگ 11 نومبر کو صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔

جموں و کشمیر کے ناگروٹہ اسمبلی حلقے کی 77 نمبر نشست بھی خالی
جموں و کشمیر کے ناگروٹہ اسمبلی حلقے کی 77 نمبر نشست دیویندر سنگھ رانا کے انتقال کے باعث 31 اکتوبر 2024 کو خالی ہوئی تھی۔ یہاں بھی الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نامزدگی کی آخری تاریخ
یہاں نامزدگی کی آخری تاریخ 20 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ 22 اکتوبر کو نامزدگیوں کی جانچ ہوگی اور 24 اکتوبر تک نام واپس لینے کی اجازت ہوگی۔ ووٹنگ کی تاریخ 11 نومبر مقرر کی گئی ہے، جو صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ان تینوں ضمنی انتخابات کا انتخابی عمل قانون نمائندگی عوام 1951 کے تحت ہوگا۔ تمام انتخابات قانونی ضابطوں اور قواعد و ضوابط کے مطابق منصفانہ، شفاف اور وقت پر مکمل کیے جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Adani Ahmedabad Marathon: اڈانی احمد آباد میراتھن کے 10ویں ایڈیشن کی آفیشل جرسی جاری

اڈانی احمد آباد مریاتھن کے 10ویں ایڈیشن کی آفشل جرسی جاری کر دی گئی۔ احمد…

55 minutes ago

Saint Trilochan Darshan Das: روحانیت اور یوگا کا تاریخی سنگم، ہریدوار میں سنت تریلوچن درشن داس اور سوامی رام دیو کی جذباتی ملاقات

پتنجلی یوگ پیٹھ پہنچنے پر سوامی رام دیو جی نے انتہائی احترام اور سادگی کے…

1 hour ago

SP Workers Protest in Delhi: اعظم خان کی حمایت میں دہلی میں ایس پی کارکنوں کا احتجاج، کہا- ’سازش کے تحت درج ہوئے 350 مقدمات

احتجاج کے دوران سماج وادی پارٹی کے لیڈران پی ایم کے نام ایک میمورنڈم بھی…

2 hours ago