پاکستان کے مریدکے شہرمیں پیر(13 اکتوبر، 2025) کوپاکستانی رینجرس اورپاکستانی پولیس نے مل کربڑا قتل عام کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ محض تین گھنٹے میں 280 سے زیادہ افراد کی جان چلی گئی۔ حالانکہ ابھی تک صحیح تعداد کی جانکاری نہیں مل سکی ہے، لیکن اس قتل عام میں سینکڑوں افراد گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔ یہ گولی باری پاکستانی رینجرس اورپاکستانی پولیس نے پاکستان کے پنجاب صوبہ کے شیخ پورہ ضلع میں پڑنے والے مریدکے شہرمیں کی، جہاں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نام کی شدت پسند تنظیم کا قافلہ اسلام آباد کی طرف امریکہ اوراسرائیل کی مخالفت کرنے کے لئے جانے والا تھا اورلاہورسے نکلا تھا۔
ہندوستانی وقت کے مطابق صبح تقریباً 4 بجے پاکستانی رینجرس اورپولیس نے ٹی ایل پی کے ہزاروں کارکنان کو اسلام آباد جانے سے روکنے کے لئے پہلے اسموک گرینیڈ پھینکے اور پھر ہزاروں مظاہرین پرصبح 9 بجے تک گولی باری کی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس میں ٹی ایل پی کے کئی کارکنان کی لاشیں پڑی ہیں۔ اتنا ہی نہیں پاکستانی رینجرس اورپولیس نے مل کرٹی ایل پی کے منچ کوبھی آگ کے حوالے کردیا۔ ٹی ایل پی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ پولیس اور رینجرس کی گولی باری میں اس کے سربراہ مولانا سعد حسین رضوی کو بھی گولی لگی ہے اورگولی لگتے ہی وہ اسٹیج سے گرپڑے۔
اسلام آباد کوچ کے لئے اڑے تھے ٹی ایل پی کارکنان
اصل میں غزہ امن معاہدہ کی مخالفت میں ٹی ایل پی گزشتہ جمعہ کواسلام آباد واقع امریکی سفارت خانہ پرامریکہ اوراسرائیل کے خلاف احتجاج مظاہرہ کرنے کے لئے لاہورسے ہزاروں کارکنان کے ہجوم کے ساتھ کارکنان نکلے تھے اوراس مارچ کوٹی ایل پی نے لبیک یا اقصیٰ مارچ کا نام دیا تھا۔ حالانکہ جمعہ کے روز بھی مارچ شروع ہوتے ہی پولیس اوررینجرس نے لاہورمیں گولی باری شروع کردی تھی، جس کی وجہ سے اس 15 افراد کی موت ہوئی تھی، لیکن اس کے بعد بھی مولانا سعد حسین رضوی کی قیادت میں تحریک لبیک کا مارچ جاری رہا اور ہفتہ کی رات مریدکے پہنچا، جہاں دو دنوں تک تحریک لبیک پاکستان اورپاکستانی حکومت کے درمیان مارچ اسلام آباد تک نہ کرنے سے متعلق بات چیت ہوئی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
اس سے قبل وائلڈ کارڈ انٹری کرنے والے نکول دُل کو بھی بگ باس کے…
لال کرشن اڈوانی ملک کے سینئر سیاست دانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا سیاسی…
یہ دردناک واقعہ گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ تھانہ علاقے کے تحت آنے والے گاؤں نگلا…
مہا سپتمی کے موقع پر عقیدت مند نو پودوں کے مجموعے، نوپتریکا، کو نصب کرتے…
مذہبی تقریبات کے علاوہ ویشالی کالی باڑی میں ہر روز شام 7:30 بجے شام کی…
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور راحت…