قومی

Eid-ul-Adha 2023 moon : ہندوستان میں ذوالحجہ کا چاند نظرآیا، 29 جون کو منائی جائے گی عید الاضحٰی

Eid-ul-Adha 2023 moon : ہندوستان کے مختلف ریاستوں میں آج ذوالحجۃ کا چاند نظرآگیا ہے ۔ متعدد ریاستی و قومی رویت ہلاک کمیٹیوں کی جانب سے باضابطہ طور پر اس چیز کا اعلان بھی ہوچکا ہے کہ آج ذوالحجہ کا چاند دیکھا گیا ہے جس کی وجہ سے 20 جون کی تاریخ ذوالحجہ مہینے کی پہلی تاریخ ہوگی اور اس اعتبار سے ہندوستان بھر میں 29 جون کو عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔

متعدد جمعیت وجماعت اور رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آج مورخہ 29 ذوالقعدہ 1444ھ مطابق 19 جون 2023 بروز پیر بعد نماز مغرب ذوالحجۃ کے چاند کی تصدیق ہوگئی ہے۔ گرچہ کئی ریاستوں میں مطلع ابرآلود تھا البتہ بیشتر مقامات پر چاند کے دیکھے جانے کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد یہ بیان جاری کیا گیا ہے کہ 20 جون بروزمنگل ذوالحجہ کی پہلی تاریخ ہوگی اور 29 جون 2023 کو انشاء اللہ عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔

مرکزی چاند کمیٹی فرنگی محل کے صدر مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے اعلان کیا ہے کہ آج ذو الحجہ کا چاند دیکھا گیا ہے ۔ اس کے مطابق کل یعنی منگل کا دن ذوالحجہ مہینے کی پہلی تاریخ ہوگی اور دسویں دن یعنی 29 جون کو عبدالاضحیٰ منائی جائے گی۔

امارت شرعیہ بہار کی جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا ہے جس میں چاند کی خبر دی گئی ہے ۔ بیان کے مطابق پھلواری شریف اور اس کے اطراف میں مطلع ابرآلود ہونے کی وجہ سے چاند نظرنہیں آیا ،البتہ ریاست مہاراشٹر، یوپی ،آندھراپردیش،راجستھان  اور کرناٹک میں عام رویت کی اطلاع موصول ہوئی اور رویت شہادت کی تصدیق کرلی گئی ہے۔

 مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند، ضلعی جمعیت اہل حدیث لکھنو اور صوبائی جمعیت اہل حدیث مالیگاوں کی جانب سے بھی بیان جاری کرکے ذوالحجہ کے چاند کی تصدیق کی گئی ہے اور یہ اعلان کیا گیا ہے کہ انشاء اللہ 29 جون کو پورے عقیدت واحترام کے ساتھ عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago