نئی دہلی : جمعرات کو دہلی کے بجواسن علاقہ میں ای ڈی کی ٹیم پر حملہ کیا گیا۔ سائبر کرائم کیس کی تفتیش کے لیے گئی ٹیم پر ملزمین نے حملہ کر دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔ ای ڈی افسران کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
ایف آئی آر درج
آج صبح جب ای ڈی کی ٹیم پی پی پی وائی ایل سائبر ایپ فراڈ کیس سے متعلق اشوک شرما اور ان کے بھائی کے گھر پر چھاپہ مارنے پہنچی تو ملزمین نے ان پر حملہ کر دیا۔ اس معاملے میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ٹیم پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ چھاپہ مار رہی تھی۔
ای ڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زخمی
چھاپے کے دوران ای ڈی ٹیم پر حملے میں ای ڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زخمی ہو گئے ۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ جب ای ڈی ٹیم پر حملہ ہوا تو ایک ملزم اس کا فائدہ اٹھا کر وہاں سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر پہلے ای ڈی ٹیم کی سیکورٹی بڑھائی اور پھر مفرور ملزمین کی تلاش شروع کر دی۔
کانگریس پر طنز کرتے ہوئے بی جے پی نے لکھا ہے کہ ”جہاں بھی کانگریس…
اب اس معاملے میں پولیس افسران کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ پولیس نے بتایا…
حال ہی میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے لیے خلائی ملبے سے…
شمال-مغربی دہلی کے پرشانت وہارعلاقے میں ایک بار پھردھماکہ کی خبر ہے۔ یہاں ایک ماہ…
ترنمول کانگریس نے کہا ہے کہ وہ اب عوامی مسائل پر توجہ دے گی۔ ترنمول…
اڈانی اورسنبھل موضوع پرآج بھی دونوں ایوانوں کی کارروائی شروع ہوتے ہی ہنگامہ شروع ہوگیا۔…