قومی

ED summons CM Hemant Soren: ای ڈی نے سی ایم ہیمنت سورین کو کیا طلب، 14 اگست کو حاضر ہونے کو کہا

رانچی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو سمن بھیجا ہے۔ ای ڈی نے انہیں 14 اگست کو ای ڈی کے رانچی زونل آفس میں حاضر ہونے کو کہا ہے۔ بتا دیں کہ اس سے پہلے ای ڈی نے غیر قانونی کانکنی معاملے میں 18 نومبر 2022 کو سی ایم ہیمنت سورین سے تقریباً 10 گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی تھی۔ ای ڈی نے اس پوچھ تاچھ میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے پتھر کی کانکنی سے متعلق کئی سوالات پوچھے تھے۔

کلکرنی کی رپورٹ کی بنیاد پر جانچ

معلومات کے مطابق ای ڈی رانچی میں زمین گھوٹالے کی جانچ کر رہی ہے۔ رانچی ڈویژن کے اس وقت کے کمشنر نتن مدن کلکرنی کی رپورٹ کی بنیاد پر جانچ کی جا رہی ہے۔ کمشنر نے فوج کے قبضہ والی اراضی کے سلسلے میں تحقیقات کرنے کے بعد رپورٹ حکومت کو پیش کی۔ اس تحقیقاتی رپورٹ میں واضح ہوا کہ فرضی نام اور پتے کی بنیاد پر آرمی کی اراضی پر قبضہ کیا گیا۔ رانچی میونسپل کارپوریشن نے اس معاملے میں شکایت درج کرائی تھی۔ ای ڈی نے اس ایف آئی آر کو بطور سی ایس آئی آر درج کیا اور اس کی جانچ شروع کی۔ جب کیس کی تحقیقات شروع ہوئی تو نومبر 2022 میں پہلا چھاپہ وشنو اگروال اور امت اگروال کے ٹھکانوں پر مارا گیا تھا۔

ای ڈی نے دوسری بار 13 اپریل کو زمین کے کاروبار سے متعلق 21 مقامات پر چھاپے مارے گئے جن میں رانچی کے سابق ڈی سی چھوی رنجن، بارگین ژون کے زونل آفیسر منوج کمار، ملازم بھانو پرتاپ شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے میں کئی اہم ثبوت ملے ہیں۔ سرکاری دستاویزات گھر میں رکھنے پر ملازم بھانو پرتاپ سمیت زمین کے سات کاروباریوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ریمانڈ پر ان ملزمان سے پوچھ تاچھ کے دوران زمین کی اصل دستاویزات میں چھیڑ چھاڑ میں ملوث دیگر افراد کے بارے میں معلومات ملی ہیں۔ 24 اپریل کو چیف منسٹر سکریٹریٹ میں تعینات پی پی ایس ادے شنکر کے احاطے پر ایک اور چھاپہ مارا گیا، ای ڈی کو اطلاع ملی کہ اس جگہ سے زمین کے کاروباریوں کو انتظامی مدد فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Madhukar Anand, Bureau Chief, Bharat Express, Ranchi

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

33 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

33 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،11 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

1 hour ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

2 hours ago