قومی

Gurugram land deal case: گروگرام زمین سودے کے معاملہ میں ای ڈی نے رابرٹ واڈرا کی 43 جائیدادیں قرق کیں، چارج شیٹ داخل

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا کے شوہر رابرٹ واڈرا اور ان سے منسلک کمپنیوں کی 43 غیر منقولہ جائیدادیں قرق کر لی ہیں، جن کی مالیت تقریباً 37.64 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ ساتھ ہی ای ڈی نے رابرٹ واڈرا سمیت 11 افراد اور اداروں کے خلاف چارج شیٹ (Prosecution Complaint) بھی دہلی کی راؤز ایونیو عدالت میں داخل کر دی ہے۔

یہ کارروائی 16 جولائی 2025 کو جاری کردہ عارضی قرقی حکم کے تحت کی گئی، جو گروگرام پولیس کی جانب سے یکم  ستمبر 2018 کو درج ایف آئی آر پر مبنی تفتیش کا حصہ ہے۔ کیس کا تعلق گروگرام کے سیکٹر 83، شکوہ پور گاؤں میں 3.53 ایکڑ زمین کی مبینہ طور پر دھوکہ دہی سے خریداری سے ہے، جو رابرٹ واڈرا کی کمپنی Sky Light Hospitality Pvt. Ltd نے Onkareshwar Properties Pvt. Ltd  سے 12  فروری 2008 کو خریدی تھی۔

الزامات کیا ہیں؟

حکام کے مطابق، یہ زمین جھوٹے بیانات کے ذریعے حاصل کی گئی اور بعد میں رابرٹ واڈرا کے ذاتی اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے زمین کے لیے کمرشیل لائسنس حاصل کیا گیا۔

چارج شیٹ میں کون شامل ہے؟

ای ڈی کی جانب سے داخل کردہ چارج شیٹ میں رابرٹ واڈرا، Sky Light Hospitality Pvt. Ltd، ساتیانند یاجی، کیول سنگھ ورک، Onkareshwar Properties Pvt. Ltd اور دیگر متعلقہ افراد اور ادارے شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ عدالت نے ابھی تک اس چارج شیٹ پر سنجیدگی سے نوٹس نہیں لیا ہے (cognisance pending)۔ یہ معاملہ کئی برسوں سے زیر تفتیش ہے اور سیاست میں بارہا موضوع بحث رہا ہے۔ رابرٹ واڈرا کے خلاف یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سیاسی ماحول انتخابی تیاریوں سے گرم ہے، اور حزب اختلاف اسے سیاسی انتقام کا نام دے سکتا ہے، جب کہ حکومت اسے بدعنوانی کے خلاف کارروائی قرار دے سکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

8 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

9 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

10 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

10 hours ago