قومی

EC team reaches Bhagwant Mann’s Delhi house: دہلی میں سی ایم بھگوت مان کے سرکاری رہائش پر الیکشن کمیشن کی ٹیم نے مارا چھاپہ،کہا،پیسے تقسیم کی ملی تھی شکایت

دہلی میں اسمبلی انتخابات کے درمیان سیاسی  رسہ کشی اپنے شباب پر  ہے۔ ووٹنگ 5 فروری کو ہونی ہے۔ اس سے قبل دہلی کے وزیر اعلیٰ آتشی نے دعویٰ کیاہے کہ پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کی دہلی رہائش گاہ (کپورتھلہ ہاؤس) پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ یہ چھاپہ دہلی پولیس نے مارا ہے۔ غصے کا اظہار کرتے ہوئے، آتشی نے دہلی پولیس پر الزام لگایا کہ بی جے پی کے مبینہ غلط کاموں کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک منتخب وزیر اعلیٰ کو غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنایا گیاہے۔ آتشی نے کہا کہ بی جے پی والے دن کی روشنی میں پیسے، جوتے، چادریں بانٹ رہے ہیں – لیکن یہ کوئی نہیں دیکھ رہا۔ اس کے بجائے وہ ایک منتخب وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارنے پہنچ جاتے ہیں۔

اس دوران دہلی پولیس کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دہلی پولیس کی طرف سے کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا ہے۔ ریٹرننگ آفیسر (ڈی ایم نئی دہلی) کی ٹیم چھاپہ مارنے پہنچ گئی ہے۔ دہلی پولیس صرف مدد کے لیے آئی ہے۔دریں اثنا، ریٹرننگ آفیسر نے بتایا کہ ہمیں C-Vigil اپلیکیشن پر نقد رقم کی تقسیم کے بارے میں شکایت موصول ہوئی ہے، اگر کوئی شکایت ملتی ہے تو اس کی تصدیق کی جاتی ہے۔ ہماری ٹیم کپورتھلہ ہاؤس پہنچی ہے۔اور چھاپہ مار کاروائی کی ہے۔

ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ C-Vigil ایپ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں کوئی بھی شہری ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (MCC) کی مبینہ خلاف ورزیوں کی اطلاع دے سکتا ہے۔ معیاری پروٹوکول کے مطابق، کپورتھلہ ہاؤس کے قریب تعینات نئی دہلی فلائنگ اسکواڈ ٹیم کو تحقیقات کرنے اور مناسب کارروائی کرنے اور اسے 100 منٹ کے مقررہ وقت کے اندر بند کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔ شکایت ملنے پر فلائنگ اسکواڈ کی ٹیم فوری طور پر کپورتھلہ ہاؤس میں مبینہ خلاف ورزی کے مقام پر پہنچ گئی۔ ت

پرویش ورما پیسے بانٹ رہے ہیں، ہماری جگہ پر چھاپے مارے جا رہے ہیں: بھگونت مان

اس چھاپے کے بارے میں بھگونت مان نے کہا کہ نئی دہلی سے بی جے پی کے امیدوار پرویش ورما پیسے بانٹ رہے ہیں، انہوں نے بھی ٹوئٹ کیا کہ وہ پیسے بانٹ رہے ہیں۔ لیکن بھگونت مان اور اروند کیجریوال پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم نے کوئی غلط کام نہیں کیا، ہمیں کچھ غلط کرنے کی ضرورت نہیں۔ سیاست میں آنے سے پہلے ہم اپنے پیشے میں کماتے تھے اور سیٹل بھی تھے۔ جب ہم سیاست میں آئے تو لوگوں نے ہمارا استقبال کیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

UP 34 IAS Officers Transfer: اتر پردیش میں بڑا انتظامی ردوبدل، 34 آئی اے ایس افسران کے تبادلے، 14 اضلاع کو ملے نئے ڈی ایم

اتر پردیش میں پیر کی دیر رات بڑا انتظامی ردوبدل کیا گیا۔ حکومت نے 34…

8 hours ago

National Film Awards Ceremony: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ایکتا نگر پہنچیں، منگل کو 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز تقریب میں ہوں گی شریک

صدر جمہوریہ مختلف زمروں کے فاتحین کو دیں گی قومی فلم ایوارڈ، تقریب میں بالی…

9 hours ago

Hanuman Ansh: رام للا کے درشن کے بعد جذباتی ہوئیں ’ہنومان انش‘ کی پروڈیوسر انوپریا ناگر، میڈیا پارٹنر ’بھارت ایکسپریس‘ کا ادا کیا شکریہ

فلم ’ہنومان انش‘ کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر انوپریا ناگر ایودھیا پہنچیں، جہاں انہوں نے…

9 hours ago

Amaze Award 2026: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کو امیز ایوارڈ 2026 سے نوازا جائے گا، کوی سمیلن اور مشاعرے کا ہوگا انعقاد

’ہندی میری جان 2026‘ کے دوسرے ایڈیشن میں 22 ستمبر کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر…

9 hours ago

Sonia Gandhi Electoral Roll Matter: سونیا گاندھی کے ووٹر لسٹ معاملے میں ریویژن پٹیشن منظور، 29 ستمبر کو ہوگی دوبارہ سماعت

راؤز ایونیو کورٹ کے پرانے حکم کو منسوخ کرکے معاملہ دوبارہ مجسٹریٹ عدالت بھیجا گیا،…

9 hours ago