قومی

Bihar SIR Updates: بہار میں ووٹر لسٹ سےکٹ سکتے ہیں 37 لاکھ لوگوں کے نام، الیکشن کمیشن کے تازہ اعداد وشمار میں ہوا بڑا انکشاف

بہار میں جاری ووٹر تصدیقی عمل (SIR) اپنے آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق بہار میں ایسے ووٹروں کی تعداد جو اپنے پتے پر نہیں ملے ہیں ان کی تعداد 35 لاکھ سے بڑھ کر تقریباً 37 لاکھ ہو گئی ہے۔ان میں سے کچھ کی موت ہو چکی ہے، کچھ مختلف جگہوں پر منتقل ہو گئے ہیں، جب کہ کچھ ووٹرز دیگر مقامات پر رجسٹرڈ پائے گئے ہیں۔ ایسے میں بی ایل اے (بوتھ لیول ایجنٹس) کی طرف سے کراس تصدیق کے بعد بھی اگر یہ معلومات درست پائی جاتی ہیں تو ان لوگوں کے نام ڈرافٹ ووٹر لسٹ سے نکال دیے جائیں گے۔

بہار میں ایس آئی آر کا عمل آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے

اب تک 94.68 فیصد ووٹرز کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر کی تصدیق کے عمل میں شامل کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی سرکاری معلومات کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 7 کروڑ 89 لاکھ 69 ہزار 844 ووٹرز میں سے 7 کروڑ 48 لاکھ 59 ہزار 631 ووٹرز کی تصدیق ہو چکی ہے۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اب تک 90.12 فیصد فارم بھرے جا چکے ہیں۔ تقریباً 4.67 فیصد ووٹرز اپنے پتے پر نہیں ملے۔ ان میں سے کچھ مر چکے ہیں، کچھ دوسری جگہ منتقل ہو گئے ہیں، جب کہ کچھ ایک سے زیادہ جگہوں پر رجسٹرڈ پائے گئے ہیں۔ جن ووٹروں کی تصدیق نہیں ہوئی ان کے فارم جمع کرانے کا کام ابھی جاری ہے اور گنتی کے تقریباً 5.2 فیصد فارم موصول ہونا باقی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعے موصول ہونے والے فارموں کی تعداد 6.85 کروڑ سے زیادہ تھی جو کل گنتی کا تقریباً 87 فیصد ہے۔ ووٹر لسٹ کا مسودہ یکم اگست 2025 کو شائع کیا جائے گا اور اس کے بعد تصحیح کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا جائے گا۔اسی دوران سپریم کورٹ میں بھی معاملہ زیر سماعت ہے اور تین دن بعد سپریم کورٹ میں پھر سے اس معاملے کی سماعت ہونی ہے، اس کے بعد عدالت اپنا فیصلہ سنا سکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Gyanesh kumar Arresting Issue: کیا سی ای سی گیانیش کمار گرفتار ہو سکتے ہیں؟ گرفتاری کے مطالبے کے درمیان جانیے کیا کہتا ہے قانون

اپوزیشن کی جانب سے گرفتاری کا مطالبہ، 2023 کے قانون کی دفعہ 16 میں انتخابی…

34 minutes ago

Bigg Boss 20: بگ باس 20، منوج تیواری کی بیٹی ریتی نے قاضی توقیر کو دی گالی، کیمرے کے سامنے گلوکار نے والد سے کی شکایت

’ڈِس بیٹل‘ کے دوران ریتی تیواری اور قاضی توقیر کے درمیان شدید جھڑپ، ریتی کی…

37 minutes ago

Adani Arogya Mandir Kolkata: کولکاتا میں 65 ایکڑ پر بنے گا 2 ہزار بستروں والا ’اڈانی آروگیہ مندر‘، سوویندو ادھیکاری نے رکھا سنگِ بنیاد

نیو ٹاؤن میں اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی اور مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ…

2 hours ago

PM shares a Sanskrit Subhashitam: سوچ سمجھ کر بولیں، زبان میں ہو سچائی اور مٹھاس… پی ایم مودی نے گیتا کے شلوک سے دیا اہم پیغام

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سنسکرت کا…

3 hours ago