بنگال کے درگا پور میں بی جے پی کی ریلی کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے اس تبصرہ کی سخت تردید کرتے ہوئے کہ ’جہاں بی جے پی ہے وہاں بنگالیوں کو عزت دی جاتی ہے‘، ترنمول کانگریس نے جمعہ کو کہا کہ وہ یا تو جھوٹ بول رہے ہیں یا تجاہل عارفانہ سے کام لے رہے ہیں۔ پی ایم مودی کے تبصرے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں ترنمول کانگریس نے کہا کہ ’’بنگال کی سرزمین پر کھڑے ہو کر یہ کہا جا رہا ہے، جب کہ آسام، دہلی، مہاراشٹر، اُڈیشہ، چھتیس گڑھ، ہریانہ، مدھیہ پردیش، گجرات میں بنگالی بولنے والے شہریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، حراست میں لیا جا رہا ہے، جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے اور ان کی تذلیل کی جا رہی ہے۔‘‘
اس سے قبل ترنمول کانگریس کی جانب سے مغربی بنگال کے بنگالی بولنے والوں کو بی جے پی کے زیر اقتدار مختلف ریاستوں میں ’’ہراساں‘‘ کیے جانے کے الزام کا جواب دیتے ہوئے پی ایم مودی نے درگاپور ریلی میں کہا کہ ’’بی جے پی کے لیے بنگالی شناخت سب سے بڑھ کر ہے۔ لیکن یہاں کیا ہو رہا ہے؟ ترنمول اپنے مفاد کے لیے مغربی بنگال کی ثقافت کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ وہ دراندازی کرنے والوں کی حمایت کر رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں ملک کو نقصان ہو رہا ہے، بنگال کو نقصان ہو رہا ہے۔‘‘
ٹی ایم سی لیڈر کنال گھوش نے پی ایم مودی کی تقریر کو کہا ’’گمراہ کن‘‘
دریں اثنا ترنمول کانگریس لیڈر اور پارٹی کے ترجمان کنال گھوش نے پی ایم مودی کی تقریر کو ’’سچائی کو مسخ کرنے والی، جھوٹ کے اطلاق، حقائق سے کھلواڑ اور لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرنے والی‘‘ قرار دیا۔ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں انھوں نے لکھا کہ ’’مرکزی حکومت کے دور میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔
انھوں نے مزید لکھا کہ ’’بدعنوانی، خواتین کے خلاف تشدد اور بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں غلط حکمرانی اور مرکزی حکومت کے امتیازی سلوک کے باوجود بنگال ممتا بنرجی کی قیادت میں ترقی کر رہا ہے۔ یہ خود مرکزی حکومت کی رپورٹ اور نیتی آیوگ کی رپورٹ سے واضح ہے۔‘‘ گھوش نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بی جے پی 2026 میں ہونے والے بنگال اسمبلی انتخابات میں 40 سیٹوں تک بھی نہیں پہنچ پائے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
امریکہ چین، یورپی یونین اور بھارت سمیت کئی معیشتوں سے درآمد ہونے والی اشیا پر…
اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2027 سے پہلے سماجوادی پارٹی نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست…
اداکار فیصل ملک کا کہنا ہے کہ ’پنچایت‘ کی مضبوط کہانی اور حقیقت سے قریب…
گزشتہ ہفتے ایک سال سے زائد عرصے کی کم ترین سطح پر پہنچنے کے بعد…
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں دھند اور کہرے کے باعث ہونے والے…
سرکاری پولی ٹیکنک اور گیبیون دیوار کا سنگ بنیاد، سمندری سلامتی پر اعلیٰ سطحی میٹنگ؛…