قومی

EAM S Jaishankar to visit Pakistan:پاکستان جائیں گے مرکزی وزیرخارجہ ایس جئے شنکر، ایس سی او سمٹ میں کریں گے شرکت، رشتہ میں بہتری کا ہوسکتا ہے آغاز

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی اس بار پاکستان کے حصہ میں ہے۔ اکتوبر کی 15 اور 16 تاریخ کو اسلام آباد میں ایس سی او سمٹ ہونے والی ہے جس میں ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی پاکستان نے مدعو کیا تھا۔ لیکن اب خبر مل رہی ہے پاکستان کی اس دعوت کو ہندوستان نے قبول کرلیا ہے لیکن وزیراعظم نریندر مودی پاکستان میں منعقد ہونے والی اس سمٹ میں حصہ نہیں لیں گے بلکہ مرکزی وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر پاکستان جائیں گے اور ایس سی او سمٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے ۔ وزیرخارجہ کے ساتھ ایک وفد بھی ہوگا جو اس دورے کے دوران ان کےساتھ ہوگا۔ ایس سی او سمٹ کے دوران پاکستان کے وزیراعظم کے ساتھ علیحدہ ملاقات ہوگی یا نہیں ہوگی ، یہ سب ابھی طے نہیں البتہ یہ اعلان ہوگیا ہے کہ ایس سی او سمٹ میں شرکت کرنے کیلئے وزیرخارجہ ایس جئے شنکر پاکستان جائیں گے۔

وزارت خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں آج وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جئے سوال نے اس خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ ایس سی او سمٹ میں شرکت کیلئے ہندوستان کی طرف سے مرکزی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر ایک وفد کے ساتھ جائیں ۔ پندرہ اکتوبر کو اسلام آباد کا دورہ کریں گے اور 16 اکتوبر کو ان کی دہلی واپسی ہوگی۔ اس دوران دوطرفہ ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کوئی اطلاع نہیں دی۔ البتہ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارت، چین، روس، پاکستان، قزاقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان پر مشتمل ایس سی او ایک بااثر اقتصادی اور سیکورٹی بلاک ہے جو بین الاقوامی تنظیموں میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے۔اس اہم علاقائی گروپ کے حصے کے طور پر، پاکستان اور بھارت دونوں سربراہی اجلاس منعقد کر سکتے ہیں۔بھارت نے گزشتہ سال شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کی تھی، جس کا اہتمام ورچوئل موڈ میں کیا گیا تھا، اور اس میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

3 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

4 hours ago