ہر دور میں اور ہر زمانہ میں صحافت کی اہمیت تسلیم کی گئی ہے، کیونکہ صحافت جہاں ایک طرف ہمیں ہمارے گردو پیش میں رونما ہونے والے واقعات و حادثات سے واقف کرانے میں غیر معمولی رول اداکرتی ہے تو وہیں دوسری جانب صحافت سماج کا آئینہ ہوتی ہے۔ ایک صحافی کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ جہاں ایک طرف اپنے گرد و نواح کی سرگرمیوں پر نظر رکھے تو وہیں دوسری جانب عالمی اور ملکی پیمانے پر پیش آنے والے حالات سے بھی خود کو باخبر رکھے۔
اگر ہم ارود صحافت کی بات کریں تو اس کی عمر دو سو سال پر محیط ہے۔ اٹھارہ سوبائیس عیسوی میں ہری ہردت رائے کی ادارت میں نکلنے والا اخبار’ جام جہاں نما’ سے اس کا آغاز ہوتا ہے، جو مختلف نشیب فراز سے گزرتا ہوا آج تک جاری ہے ۔
ارد وصحافیوں کے خدمات کے اعتراف میں صحافتی اداروں کی رینکنگ کے لئے معروف ادارہ ’ ایکسیچنج فور میڈیا ’ کی جانب سےآج ایک تقریب کا انعقاد کیا جارہے ۔ اس خصوصی تقریب میں در اصل ان نوجوان اردو صحافیوں کو اعزاز سے نواز کر حوصلہ افزائی کرنی ہے جو گزشتہ کئی سالوں سے کسی صحافتی اداروں سے وابستہ ہوکر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ ادارہ کی جانب سے ہندی، انگریزی اوراردو کے ایسے 40 صحافیوں کو اعزاز سے نوازاجاتا ہے جن کی عمرچالیس یا اس کم ہو۔ نوجوان صحافیوں کو اعزاز سے نوازنا دراصل یہ ان کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کرنی ہے ۔
صحافیوں کو اعزاز سے نواز نے سے قبل باضابطہ طورپرصحافیوں کے چند مراحل سے گزرنا پڑتا ہے ۔ سب سے پہلے جیوری ممبران کے سامنے ان کی میٹنگ ہوتی ہے۔ اس میٹنگ میں معروف اور سینیئر صحافی کے علاوہ اردو زبان و ادب سے وابستہ دیگر کئی شخصیات کی موجودگی میں صحافی سے ان کے کام، صحافت سے متعلق سرگرمیوں اور دیگر پہلوں پر بات چیت کی جاتی ہے، ہر طرح سے سوالات و جوابات کے بعد ان کا انتخاب کیا جاتا ہے۔اس کے بعد انہیں ممتاز شخصیتوں کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ ایکسیچینج فور میڈیا کی جانب سے 14 گست 2024 کو قومی دارلحکومت دہلی میں واقع ’انڈیاانٹرنیشنل سینٹر’ میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس تقریب میں ملک کی مایہ ناز شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے،ان شخصیات سے صحافت سے متعدد امور پر گفتگو کی جائیگی ،اس کے بعد منتخب شدہ چالیس نوجوان صحافیوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…