اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں پارٹیشن ڈیزاسٹر ریمیمبرنس ڈے پر منعقد پروگرام میں پاکستان کے بارے میں بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے اشارے میں کہا ہے کہ پاکستان کا بھارت کے ساتھ الحاق ہوجائے گا۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پڑوسی ملک پاکستان کے حوالے سے کہا کہ یا تو پاکستان ضم ہو جائے گا یا پھر تباہ ہو جائے گا۔ سی ایم یوگی نے کہا- 1947 میں جو کچھ ہوا وہ اب بنگلہ دیش میں ہو رہا ہے۔ تقسیم کا سانحہ دوبارہ نہیں ہونے دیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کانگریس تقسیم کے سانحہ پر کبھی معافی نہیں مانگے گی۔ کانگریس کو جب بھی موقع ملا اس نے ملک کا گلا گھونٹ دیا۔ ان کے گناہ کبھی معاف نہیں ہو سکتے۔ بنگلہ دیش میں 1947 میں 22 فیصد ہندو تھے، آج صرف 7 فیصد رہ گئے ہیں۔ ہماری تمام تر ہمدردیاں ان ہندوؤں کے ساتھ ہونی چاہئیں۔ ایسے واقعات کا حل صرف اکھنڈ بھارت کا خواب ہی ہوگا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر 1947 میں ہندوستان کی سیاسی قیادت میں پختہ ارادہ ہوتا تو دنیا کی کوئی طاقت اس غیر فطری تقسیم کا باعث نہ بن سکتی تھی۔ لیکن کانگریس کے اقتدار کی لالچ نے ہندوستان کو برباد کردیا۔ یہ لوگ جب بھی اقتدار میں آئے ہیں انہوں نے ملک کی قیمت پر سیاست کی ہے۔سی ایم نے کہا کہ 1947 میں جب پنڈت نہرو اور کانگریس پارٹی ترنگا لہرا کر جشن منا رہے تھے تو اس وقت لاتعداد لوگوں کو اپنےمادر وطن کو چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں ہندوستان کی ترقی نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب دنیا میں کہیں بھی کوئی بحران ہوتا ہے تو دنیا ہندوستان کی طرف دیکھتی ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت نے گزشتہ سال ستمبر میں اکھنڈ بھارت سے متعلق ایک سوال کا جواب دیا تھا۔ ناگپور میں ایک پروگرام کے دوران بھاگوت نے کہا تھا کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اکھنڈ بھارت کب وجود میں آئے گا لیکن اگر آپ اس کے لیے کام کرتے رہیں گے تو یہ آپ کے بوڑھے ہونے سے پہلے ہو سکتا ہے۔ کیونکہ جو لوگ ہم سے بچھڑ گئے ہیں انہیں لگتا ہے کہ ان سے غلطی ہوئی ہے۔ انہیں لگتا ہے کہ ہندوستان کو دوبارہ اکٹھا ہونا چاہئے۔
بھارت ایکسپریس۔
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…