قومی

Cloudburst in Himachal: شملہ-کلو میں بارش سے تباہی… 6 ہلاک، 53 لاپتہ، بادل پھٹنے سے 60 سے زائد مکانات بہہ گئے، وزیراعلیٰ نے کیا یہ اعلان

Cloudburst in Himachal: ہماچل پردیش میں موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست کے کئی اضلاع میں بادل پھٹنے سے 8 لوگوں کی موت ہو گئی۔ 50 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ مقامی انتظامیہ اس حوالے سے الرٹ ہوگئی ہے۔ شدید بارشوں کے بعد بلندی والے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ تمام پہاڑی دریاؤں کا بہاؤ تیز ہو گیا ہے۔ سیاحوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ تیز بارش میں باہر نہ نکلیں۔

شملہ اور کولو اضلاع میں 6 کی موت

ریاستی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے اسپیشل سکریٹری ڈی سی رانا نے بتایا کہ بادل پھٹنے سے شملہ ضلع کے سمیج علاقہ، رام پور علاقہ، کلو کے باغی پل علاقہ اور منڈی کے پدار علاقہ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ 53 افراد لاپتہ ہیں اور 6 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ 60 سے زائد مکانات بہہ گئے۔ سیلاب سے کئی دیہات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف نے پھنسے ہوئے لوگوں کو بچایا ہے۔

کلو، منڈی اور شملہ میں پھٹ گئے بادل

بدھ کی رات ہماچل کے تین اضلاع – کلّو، منڈی اور شملہ میں بادل پھٹنے سے سیلاب کی وجہ سے دو لاشیں منڈی کے راجبن گاؤں اور ایک کلو کے نرمنڈ سے برآمد ہوئی ہیں۔ کلو میں شری کھنڈ مہادیو کے ارد گرد پھنسے ہوئے تقریباً 300 لوگ محفوظ ہیں اور ملانہ میں تقریباً 25 سیاحوں کی مقامی لوگ اچھی طرح دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- Weather Update: دہلی میں کتنے دنوں تک ہوگی بارش؟ محکمہ موسمیات نے پنجاب، ہریانہ اور پہاڑی ریاستوں کے لیے بھی جاری کیا الرٹ

وزیراعلیٰ نے متاثرین سے کی بات چیت

حکام نے بتایا کہ بچاؤ آپریشن فوج، این ڈی آر ایف، انڈو تبت بارڈر پولیس، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس، پولیس اور ہوم گارڈ کے اہلکاروں نے ڈرون کی مدد سے کیا۔ ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے وزیر تعلیم روہت ٹھاکر کے ساتھ شملہ اور کلّو اضلاع کی سرحد پر واقع سمیج کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا اور متاثرین سے بات کی۔

حکومت متاثرین کو ماہانہ دے گی5 ہزار روپے

سی ایم سکھو نے کہا کہ لوگوں کو بچانا ریاست کی اولین ترجیح ہے۔ لاپتہ ہونے والوں میں 17-18 خواتین اور 8-9 بچے شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے متاثرین کے لیے 50,000 روپے کی فوری امداد کا اعلان کیا اور یہ بھی کہا کہ انہیں اگلے تین ماہ تک کرایہ کی مد میں 5,000 روپے ماہانہ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کھانا پکانے کی گیس، خوراک اور دیگر ضروری اشیاء بھی فراہم کی جائیں گی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Rahul Gandhi Waves Tricolor Climbing on Barricade: بیریکیڈ پر چڑھے راہل گاندھی، لہرایا ترنگا؛ الیکشن کمیشن کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج

انڈیا اتحاد کے اس احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار…

17 minutes ago

Rahul Gandhi: ’ہمارے ملک کے ساتھ جو کیا گیا، وہ غداری ہے، کوئی بھی بچ نہیں پائے گا‘، آکاشوانی کے اندر سے راہل گاندھی کا بڑا بیان

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر ’انڈیا‘ بلاک کے تقریباً 300…

18 minutes ago

Protest in Delhi: راہل گاندھی کا الگ ہی انداز ہے ، اکھلیش حراست میں، الیکشن کمیشن کے دفتر پر اپوزیشن کا زبردست احتجاج

پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب بڑھ رہے اپوزیشن کے مارچ کو…

44 minutes ago

Francis Halzen Awarded Nobel Prize in Physics: فرانسس ہالزن کو فزکس کا نوبیل انعام، کائنات کے پراسرار ذرات کی دریافت پر اعزاز

نوبیل انعام کے فاتحین کو دسمبر میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں اعزاز سے…

56 minutes ago

Rahul Gandhi: آکاشوانی بھون میں 2 گھنٹے سے دھرنے پر بیٹھے راہل گاندھی، بولے- ہمیں کیوں روکا؟

انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے منگل کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن…

1 hour ago

Drishyam 3: انہیں کسی اور ٹیک کی ضرورت نہیں پڑتی، شریا سرن نے ’دریشیم 3‘ کے ساتھی اداکار اجے دیوگن کی تعریف کی

اداکارہ نے فلم کے ہدایت کار ابھشیک پاٹھک کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا،…

2 hours ago