اتر پردیش اسمبلی میں منظور ہونے کے بعد، نزول اراضی بل قانون ساز کونسل میں زیر التوا ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے بعد یہ تیسرا مسئلہ ہے جس پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو اپوزیشن کے ساتھ ساتھ اپنی ہی پارٹی یعنی بی جے پی اور اتحادیوں کی مخالفت کا سامنا ہے۔ جس کے بعد سے وزیر اعلی یوگی بیک فٹ پر نظر آ رہے ہیں۔ یہ بل ابھی سلیکٹ کمیٹی کو بھیجا گیا ہے، لیکن اس کے پھنس جانے کی وجہ سے ایک بار پھر یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ یوپی میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔
پارلیمانی امور کے وزیر سریش کھنہ نے بدھ کو نزول پراپرٹی بل کو اسمبلی میں پیش کیا، جسے ہنگامہ آرائی کے درمیان منظور کر لیا گیا۔ لیکن، اس دوران ایس پی-کانگریس سمیت بی جے پی کے کئی بڑے لیڈر اور ایم ایل اے بھی اس کی مخالفت کرتے نظر آئے۔ ان میں اے ڈی اے کے ساتھی بھی شامل تھے۔
بی جے پی لیڈران اس فیصلے کے خلاف کیا احتجاج
اس کے بعد جب یہ بل قانون ساز کونسل میں پیش کیا گیا لیکن ایک حکمت عملی کی وجہ سے یہ قانون ساز کونسل میں پھنس گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ بل سے ناراض کئی ارکین اسمبلی نے بی جے پی کے ریاستی صدر بھوپیندر چودھری سے ملاقات کی اور خدشہ ظاہر کیا کہ اس سے بی جے پی کو نقصان ہوگا،نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ بھی اس سے متفق نظر آئے۔ بی جے پی ایم ایل اے ہرش وردھن واجپائی اور سابق وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ نے بھی اس پر اعتراض کیا۔
اس دوران بی جے پی کے کئی ممبران اسمبلی نے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ سے بھی ملاقات کی اور اس بل کو روکنے کا مطالبہ کیا۔ جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ نزول ایم ایل اے کو قانون ساز کونسل سے روک دیا جائے گا۔ بھوپیندر چودھری نے ایوان میں کھڑے ہو کر اس بل پر اعتراض کیا اور اسے سلیکٹ کمیٹی کو بھیجنے کو کہا۔
بی جے پی ایم ایل ایز کے ساتھ ساتھ این ڈی اے کے اتحادی بھی نزول بل پر ناراض نظر آئے۔ کنڈا کے ایم ایل اے راجہ بھیا عرف رگھوراج پرتاپ سنگھ، جو کئی مسائل پر یوگی حکومت کے ساتھ کھڑے تھے، نے بھی اس کی مخالفت کی اور کہا کہ یہ عوام کے مفاد میں نہیں ہے، اس سے لوگوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کیا جائے گا اور ان کے مکانات کو گرایا جائیگا، وہیں مرکزی وزیر انوپریہ پٹیل نے اسے جلد بازی کا فیصلہ قرار دیتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
کابینی وزیر اوم پرکاش راج بھر اور کابینی وزیر سنجے نشاد نے بھی نزول بل کی کھل کر مخالفت کی اور کہا کہ اگر ہم کسی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے تو لوگ ہمیں اکھاڑ دیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…