ملک کی راجدھانی دہلی میں جلد ہی ویر ساورکر کے نام سے ایک کالج کی بنیاد رکھے جانے کا امکان ہے۔یہ بھی ممکن ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی خود اپنے ہاتھوں سے 3 جنوری کو ویر ساورکر کے نام سے منسوب کالج کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے ساتھ ہی مشرقی اور مغربی دہلی میں دہلی یونیورسٹی کے دو نئے کیمپس اور ویر ساورکر کے نام سے منسوب ایک کالج کا سنگ بنیاد رکھے جانے کا امکان ہے۔اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی نے وزیر اعظم مودی کو مدعو کیا ہے اور اس سلسلے میں وزیر اعظم کے دفتر سے تصدیق کا انتظار ہے۔ سورج مل وہار میں مجوزہ مشرقی کیمپس 373 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے قائم کیا جائے گا جبکہ دوارکا میں ویسٹ کیمپس پر 107 کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے۔
ایگزیکٹو کونسل نے 2021 میں ایک کالج کا نام بی جے پی کی آنجہانی لیڈر سشما سوراج کے نام پر رکھنے کی تجویز کو بھی منظوری دی تھی۔ دہلی یونیورسٹی کے ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے کہ ویر ساورکر کالج، جسے دہلی یونیورسٹی کی ایگزیکٹو کونسل نے 2021 میں منظور کیا ہے، نجف گڑھ میں 140 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر یوگیش سنگھ کو دو مجوزہ کالجوں کے ناموں کا انتخاب کرنے کا اختیار دیا گیا تھا۔ اس فہرست میں سوامی وویکانند، ولبھ بھائی پٹیل، اٹل بہاری واجپائی اور ساوتری بائی پھولے جیسے نام شامل تھے۔ یونیورسٹی نے دو کالج قائم کرنے کے لیے نجف گڑھ اور فتح پور بیری میں دو پلاٹ الاٹ کیے ہیں۔ یونیورسٹی ذرائع کی مانیں تو پی ایم او پی ایم مودی کا انتظار کر رہا ہے۔ امید لگائی جارہی ہے کہ اس کیلئے وزیراعظم کی طرف سے وقت مل جائے گا۔
واضح رہے کہ آئندہ ہفتہ دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ممکن ہے ،ایسے میں دہلی انتخابی مہم میں ساورکر ایک بڑا مدعا بن سکتا ہے۔ یاد رہے کہ ساورکر کو مہاتما گاندھی کے قتل کے وقت ہندو مہاسبھا کے رہنما ہونے کی وجہ سے گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ لیکن پھر ثبوت کی کمی کی وجہ سے ساورکر کو رہا کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی مرکز کی موجودہ حکمران بی جے پی حکومت ویر ساورکر کو اپنا آئیڈیل مانتی ہے،بی جے پی ویر ساورکر ایک انقلابی آزادی پسند، مفکر، سماجی مصلح اور مورخ مانتی ہے ۔وہیں اپوزیشن ساورکر کو انگریزوں سے معافی مانگنے والا اور انگریزوں کیلئے کام کرنے والا ایک بزدل شخص مانتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (CISF) نے اپنے اہلکاروں میں خودکشی کی شرح میں 40 فیصد…
چین میں ہیومن میٹاپنیووائرس (ایچ ایم پی وی) کے تیزی سے پھیلنے سے خدشہ مزید…
پولیس کی کارروائی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے راگھو نے کہا کہ ملزم ابھی…
وزیر اعظم مودی ریٹھالا سے کنڈلی تک دہلی میٹرو کے فیز-IV کے 26.5 کلومیٹر طویل…
پرگتی یاترا کے دوسرے مرحلے میں ہفتہ کو گوپال گنج پہنچنے والے سی ایم نتیش…
اجمیر درگاہ کے عہدیداروں نے کہا کہ وزیر اعظم کا اقدام اور رججو کی موجودگی…