قومی

Khel Ratna Award Winners: قومی کھیل ایوارڈز کا اعلان، منو بھاکرسمیت ان سابق کھلاڑیوں کوکھیل رتن سے کیا جائے گا سرفراز

Khel Ratna Award Winners 2025: نوجوانوں اورکھیلوں کی وزارت نے ان کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ہے، جنہیں کھیل رتن سے نوازا جائے گا۔ منو بھاکر، ڈی گوکیش کے علاوہ پروین کمارکوبھی میجردھیان چند کھیل رتن ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ پیرس اولمپکس 2024 میں ہاکی ٹیم کے لئے اپنی کپتانی میں کانسے کا تمغہ (برانزمیڈل) جیتنے والے ہرمن پریت سنگھ کوبھی کھیل رتن دیا جائے گا۔ منو بھاکرنے پیروس اولمپکس میں 10 میٹر ایئرپسٹل اور 25 میٹرایئر پسٹل میں برانزمیڈل جیتا تھا۔ وہ ایک ہی اولمپک میں دو میڈل (تمغہ) جیتنے والی پہلی ہندوستانی ہیں۔

ڈی گوکیش کوبھی ملے گا میڈل

چیس پلیئرڈی گوکیش کوبھی کھیل رتن ایوارڈ سے سرفرازکیا جائے گا۔ گوکیش نے گزشتہ ماہ 12 دسمبر کو شطرنج کی دنیا کا ورلڈ چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ سنگا پور میں ہوئی ورلڈ چمپئن شپ میں گوکیش نے چین کے ڈنگ لیرین کو شکست دے کر خطاب جیتا تھا۔ وہ محض 18 سال کی عمر میں ورلڈ چمپئن بنے، جو کہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔

ہرمن پریت سنگھ اور پروین کمارکو بھی کھیل رتن

ہاکی ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ اور پیرا اولمپک میں گولڈ میڈل جیتنے والے پرین کمار کو بھی کھیل رتن ایوارڈ دیا جائے گا۔ ہرمن پریت سنگھ کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم نے مسلسل دوسری بار اولمپک میں برانز میڈل جیتا تھا۔ پروین کمار نے ہائی جمپ ٹی64 ایونٹ میں ملک کوگولڈ میڈل جتایا تھا۔ پروین کمار نے ایشین ریکارڈ توڑتے ہوئے یہ حصولیابی حاصل کی تھی۔ وزارت کھیل 32 ایتھلیٹس کو ارجن ایوارڈ سے سرفراز کرے گا، جن میں سے 17 پیرا ایتھلیٹس ہیں۔

جیوتی یرارجی (ایتھلیٹکس)، انورانی (ایتھلیٹکس)، نیتو(باکسنگ)، سویٹی بورا (باکسنگ)، ونتیکا اگروال (چیس)، سلیما ٹیٹے (ہاکی)، ، ابھیشیک (ہاکی)، سنجے (ہاکی)، جرمن پریت (ہاکی)، راکیش کمار-پیرا (آرچری)، پریتی پال  (پیرا-ایتھلیٹکس)، جیونی دیپتی (پیرا-ایتھلیٹکس)، سچن سرجے راؤ کھلاری (پیرا-ایتھلیٹکس) دھرم بیر (پیرا-ایتھلیٹکس)، ایچ ہوکاتو سیما (پیرا-ایتھلیٹکس)، سمرن (پیرا-ایتھلیٹکس)، نودیپ (پیرا-ایتھلیٹکس)، نودیپ (پیرا-ایتھلیٹکس)، نتیش کمار (پیرا-بیڈمنٹن)، ٹی مروگیسن (پیرا-بیڈمنٹن)، نتیا شری سمنتی سیوان (پیرا-بیڈمنٹن)، منیشا رام داس (پیرا-بیڈمنٹن)، کپل پرمار (پیرا-جوڈو)، مونا اگروال (پیرا-شوٹنگ)، روبینہ فرانسس (پیرا-شوٹنگ)، سوپنل کسالے (شوٹنگ)، سربجوت سنگھ (شوٹنگ)، ابھے سنگھ (اسکواش)، ساجن پرکاش (سوئمنگ)، امن (کشتی) کو کھیل رتن ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Exit Poll 2025: کیا دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکیں گے اروند کیجریوال؟ اس قیاس آرائی کے بازار کے ڈیٹا میں بڑا انکشاف

اب دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے ممبئی سٹہ بازار کی پیشین گوئی بھی سامنے آئی…

6 hours ago

Entertainment News: سورج بڑجاتیا نے سنایا’دیدی تیرا دیور دیوانہ‘ سے متعلق مزیدار قصہ، مادھوری نے کیاتھا سلمان کا میک اپ

’ہم آپ کے ہیں کون‘ایک میوزیکل-رومانٹک ڈرامہ ہے جو خاندان کے لیے اپنی محبت کو…

7 hours ago

Pariksha Pe Charcha 2025: پریکشا پہ چرچا پروگرام میں پی ایم مودی کے ساتھ دیپیکا پڈوکون سمیت کئی مشہور شخصیات ہوں گی شامل

سال 2025 میں منعقد ہونے والے پریکشا پہ چرچا پروگرام کا آٹھواں ایڈیشن 10 فروری…

7 hours ago

Delhi Election Exit Polls: ایگزٹ پول  کے مطابق دہلی میں کھل سکتا ہے کمل، کیجریوال نہیں بنا پائیں گے سرکار!

ایگزٹ پول کے اعداد و شمار حتمی نتائج نہیں ہیں۔ دہلی اسمبلی انتخابات کے سرکاری…

8 hours ago