سال نو2025 کی آمد کے موقع سے دہلی میں واقع آنند دھام میں ایک خاص تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا ،جس میں کئی آشرموں کے ذمہ داروں نے شرکت کی۔دہلی کے آنند دھام میں نئے سال کے موقع سے منعقدہ متحرک پروگراموں کے دوران سدھانشو جی مہاراج اور ڈاکٹر آرچیکا دیدی نے اہم مذہبی خطابات پیش کیے،ان کے خطابات سے عقیدت مندوں کے چہرے کھل اٹھے اور انہیں ایک طرح سے روحانی غذا مل گئی ۔
واضح رہے کہ نئے سال کے موقع سے منعقدہ اس پروگرام میں ایک طرف جہاں مذہبی رہنماوں نے ملک کی امن وسلامتی کیلئے دعائیں کی وہیں آشرم میں جمع ہونے والے عقیدت مندوں نے نیک پربھات یگنا میں حصہ لیا اور ایک صحت مند، خوشگوار اور خوشحال نئے سال کے لیے پوجا ارچنا کی۔ پروگرام میں آچاریہ پرمود کرشنم جی، چیرمین، شری کالکی دھام، سنبھل، اتر پردیش کی موجودگی نے چار چاند لگادیا۔مہاراج شری اور دیدی جی نے آشرم میں ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں نئے سال 2025 کی مبارکباد دی۔
بھارت ایکسپریس۔
’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام میں سیاسی، سماجی اور فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی…
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…