قومی

Dr S Jaishankar on Pakistan: وزیراعظم مودی کو پاکستان نے بھیجا دعوت نامہ، وزیرخارجہ جے شنکرنے پڑوسی ملک کو دکھا دیا آئینہ

پاکستان 15 اور16 اکتوبرکو ن شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ منعقد کرنے جا رہا ہے۔ شہباز شریف کی قیادت والی پاکستانی حکومت نے وزیراعظم نریندرمودی کواسلام آباد میں ہونے والی اس کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا ہے، تاہم دوسری جانب وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آج  پاکستان کو واضح طور پر آئینہ دکھا دیا ہے۔ ایس جے شنکر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کا دوراب ختم ہوچکا ہے۔ دارالحکومت دہلی میں ایک کتاب کی ریلیزکی تقریب کے دوران وزیرخارجہ ایس جے شنکرنے یہ بیان دیا ہے۔

اس دوران وزیرخارجہ نے یہ بھی کہا کہ ہرچیزکا ایک وقت ہوتا ہے، ہرکام جلد یا دیرسے اپنے انجام کو پہنچتا ہے۔ جہاں تک جموں وکشمیر کا تعلق ہے، اب وہاں آرٹیکل 370 کوختم کردیا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مسئلہ خود ہی ختم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم پاکستان کے ساتھ کسی بھی تعلق پرکیوں غور کریں؟

’ہم پاکستان کوجواب دینے کے لیے تیارہیں‘

اس دوران جب وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے پوچھا گیا کہ کیا ہندوستان، پاکستان کے ساتھ کس قسم کے تعلقات پرغورکرسکتا ہے؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا- میں جوکہنا چاہتا ہوں وہ صاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم غیرفعال نہیں ہیں۔ پاکستان کے ساتھ ہونے والے واقعات چاہے مثبت سمت اختیارکریں یا منفی، ہم ہرحال میں جواب دینے کے لئے تیارہیں۔ انہیں صحیح رویہ دکھانا ہوگا۔

اس سے پہلے بھی وزیرخارجہ جے شنکرنے مئی میں سی آئی آئی کی میٹنگ میں بات چیت کے معاملے پرکہا تھا کہ پہلے انہیں سرحد پار دہشت گردی کی حمایت بند کرنا ہوگی۔ ظاہرہے ہندوستان-پاکستان تعلقات کے حوالے سے ایس جے شنکرکا موقف واضح ہے۔ انہوں نے بارہا اس بات پرزوردیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی پالیسی زیروٹالرنس کی رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کوپہلے اپنی شبیہ بہترکرنا چاہئے۔ سب سے پہلے انہیں اپنا ذہن بنانا ہوگا۔

 

’بنگلہ دیش میں اقتدار کی تبدیلی پر بھی ہماری نظر‘
بنگلہ دیش کے بارے میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکرنے کہا کہ ہم وہاں کی حکومت سے نمٹنے کے اہل ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں یہ ماننا پڑے گا کہ وہاں اقتدار کی تبدیلی ہوئی ہے۔ یہ ممکن ہے کہ وہ خلل ڈالنے والے ہوں لیکن ہمیں یہاں بھی باہمی رہنے کی ضرورت ہے۔ ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس–

Nisar Ahmad

Recent Posts

Netan Yahu Crisis: اسرائیل میں نیتن یاہو کی کرسی پر خطرہ؟ عرب جماعتیں گادی آئزنکوٹ کی حمایت کے لیے تیار، لیکن رکھی بڑی شرط

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔…

45 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا خاص شلوک کیا شیئر، بتایا زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا منتر

تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…

2 hours ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں آلودگی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز، جہانگیرپوری میں 499 ریکارڈ

دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 331 درج کیا گیا، بگڑتے حالات کے پیش نظر…

2 hours ago

دہلی-این سی آرمیں کھلے عام فروخت ہورہے ہیں پٹاخے؟ سپریم کورٹ نے حکومت سے پوچھا سخت سوال

جسٹس ایم ایم سندریش نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایشوریہ بھاٹی سے اخبار…

2 hours ago