آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم پیدائش کا جشن یعنی عید میلاد النبیﷺ اس سال 17-16 ستمبرکو منایا جائے گا۔ پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش کے موقع پر تلنگانہ میں جلوس نکالے جانے کا منصوبہ تھا، لیکن اسے اب دو دنوں کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ تلنگانہ حکومت نے لیا ہے۔ اس میٹنگ میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رکن اسمبلی اور پارٹی سربراہ اسدالدین اویسی کے چھوٹے بھائی اکبرالدین اویسی موجود تھے۔
اطلاعات کے مطابق، یہ جلو 17 ستمبر کو نکلنے والا تھا، مگراب عیدمیلاد النبیﷺ کا یہ جلوس 19 ستمبر کو نکلے گا۔ تلنگانہ کی کانگریس حکومت نے جمعرات کو ایک میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا۔ اس میٹنگ میں اکبرالدین اویسی بھی موجود تھے اوراتفاق رائے سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ دراصل اس فیصلے کے پیچھے آپسی بھائی چارہ کو برقرار رکھنے کی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔
گنیش وسرجن 17 ستمبر کو
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے جمعرات کوعیدمیلاد النبیﷺ کے جلوس اور17 ستمبرکوگنیش مورتیوں کے وسرجن کے موضوع پر ایک اہم میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں ریونت ریڈی نے میلاد کمیٹی کے اراکین سے عیدمیلادالنبیﷺ کے جلوس کوملتوی کرنے کی ہدایت دی۔
میٹنگ میں ریاستی وزیرپوترم پربھاکراور ڈی شری دھر بابو، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی اکبرالدین اویسی اور میلاد کمیٹی کے اراکین شامل تھے۔ اس میٹنگ میں تمام امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے بعد میلاد کمیٹی کے ار اکین نے ریاستی حکومت کے ذریعہ جلوس کوملتوی کرنے کی اپیل پراتفاق ظاہرکیا، جس کے بعد جلوس نکالنے کی تاریخ 19 ستمبر مقررکی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس–
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…