قومی

Dr. Mumtaz Alam Rizvi joins BSP: ڈاکٹر ممتاز عالم رضوی کی بی ایس پی میں شمولیت

نئی دہلی: معروف صحافی ، ادیب و مصنف اور سیاسی تجزیہ نگار جناب ڈاکٹر ممتاز عالم رضوی نے این سی پی اقلیتی شعبہ کے قومی جنرل سیکرٹری اور میڈیا انچارج کے عہدے سے مستعفی ہوکر بہوجن سماج پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ یہاں بی ایس پی آفس میں قومی سکریٹری اور دہلی ہریانہ کے انچارج جناب سی پی سنگھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ بی ایس پی دہلی پردیس کے صدر جناب راجیش تنور، قومی دہلی کے کو آرڈینیٹر جناب سدیس آریا بھی موجود رہے۔

 ان کی موجودگی میں ڈاکٹر ممتاز عالم رضوی کو باقاعدہ بی ایس پی کا رکن بنایا گیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ درجنوں لوگوں نے بی ایس پی رکنیت لی اور بی ایس پی اور سابق وزیر اعلی بہن کماری مایاوتی جی پر اعتماد ظاہر کیا۔ ڈاکٹر ممتاز عالم رضوی  بی ایس پی سہریمو بہن مایاوتی جی، نائب صدر بی ایس پی جناب آکاش آنند جی، قومی کوآرڈینٹر اور رکن پارلیمنٹ جناب رام جی گوتم کی دعا لیتے ہوئے ان کی سرپرستی میں بی ایس پی کے کام کو اور سفر کو آگے بڑھانے کا کام کریں گے

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: پوپ لیو چہاردہم کی سرجری کے بعد وزیر اعظم مودی نے جلد صحت یابی کی پرارتھناکی

سرجری کے دوران جانچے گئے بافتوں سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کی بنیاد پر لگائے…

2 hours ago