بین الاقوامی

Russia Ukraine war peace plan 2025: ٹرمپ کے 28 نکاتی منصوبے کے جواب میں یورپ نے پیش کی متبادل تجویز

روس۔یوکرین جنگ کو ختم کرنے کے لیے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے حال ہی میں 28 نکاتی امن منصوبہ جاری کیا تھا۔اس منصوبے میں یوکرین سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ روس کو کچھ علاقے حوالے کرے، اپنی فوجی صلاحیت محدود کرے اور ماسکو کے خلاف مبینہ جنگی جرائم کے معاملے میں کوئی کارروائی نہ کی جائے۔ اس تجویز نے کئی یورپی ممالک کو حیران کر دیا۔

یورپ کی متبادل تجویز

اتوار کے روز یورپی ممالک نے بھی 28 نکاتی ایک منفرد اور متبادل امن منصوبہ پیش کیا۔ اس میں امریکہ کی حمایت یافتہ مسودے کی متعدد شرائط کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ کسی بھی حل میں یوکرین کی خودمختاری کا احترام لازمی ہے۔ یورپی لیڈروں کا کہنا ہے کہ علاقائی گفت و شنید صرف جنگ بندی کے بعد ہی شروع ہو سکتی ہے اور پہلے سے طے شدہ زمینی تقسیم کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

نیٹو اور خودمختاری پر موقف

امریکی منصوبے میں کہا گیا تھا کہ مستقبل میں یوکرین کو نیٹو میں شمولیت سے روک دیا جائے۔ جبکہ یورپی منصوبے میں واضح کیا گیا کہ اس معاملے پر اتحادی ممالک میں فی الحال کوئی مکمل اتفاق نہیں ہے، لیکن یوکرین کے راستے بند نہیں کیے جائیں گے۔ یعنی یورپ نے یوکرین کی خودمختاری اور آزاد فیصلوں کو ترجیح دی ہے۔

فوج اور جوہری پلانٹ کے حوالے سے فرق

امریکہ کی تجویز کے مطابق یوکرین 6 لاکھ فوجی رکھ سکتا ہے، جب کہ یورپی منصوبے میں اس تعداد کو بڑھا کر 8 لاکھ تک کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ اس کے علاوہ یورپ نے تجویز پیش کی ہے کہ زاپوروزیا جوہری توانائی پلانٹ کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے کنٹرول میں دیا جائے اور اس کی پیداوار ماسکو اور کیو کے درمیان مساوی طور پر تقسیم کی جائے۔

جی-20 میں بحث

جنوبی افریقہ میں منعقدہ جی-20 سربراہی اجلاس میں متعدد یورپی لیڈروں نے امریکی تجویز پر سوال اٹھائے اور کہا کہ اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اسی وجہ سے یورپ نے فوری طور پر اپنی علیحدہ منصوبہ بندی پیش کی تاکہ یوکرین کے مفادات کا مکمل تحفظ کیا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Parlay Missile Successful Test: پرلے میزائل کا کامیاب تجربہ، دورانِ پرواز راستہ بدلنے کی صلاحیت نے بڑھائی اہمیت

ڈی آر ڈی او کے تیار کردہ پرلے میزائل کا اڈیشہ کے چندی پور میں…

21 minutes ago

Netan Yahu Crisis: اسرائیل میں نیتن یاہو کی کرسی پر خطرہ؟ عرب جماعتیں گادی آئزنکوٹ کی حمایت کے لیے تیار، لیکن رکھی بڑی شرط

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا خاص شلوک کیا شیئر، بتایا زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا منتر

تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…

3 hours ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں آلودگی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز، جہانگیرپوری میں 499 ریکارڈ

دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 331 درج کیا گیا، بگڑتے حالات کے پیش نظر…

3 hours ago

دہلی-این سی آرمیں کھلے عام فروخت ہورہے ہیں پٹاخے؟ سپریم کورٹ نے حکومت سے پوچھا سخت سوال

جسٹس ایم ایم سندریش نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایشوریہ بھاٹی سے اخبار…

3 hours ago