بین الاقوامی

Pakistan Bomb Blast: پاکستان کے پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب دو زوردار دھماکے، تین حملہ آور ہلاک، علاقے میں ہائی الرٹ

پاکستان کے پشاور میں پیر کی صبح اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا ،جب نیم فوجی ادارے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے ہیڈکوارٹر کے قریب اچانک دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں گونج اٹھیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے صبح تقریباً 8 بج کر 10 منٹ پر ایف سی کے مرکز کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کی آوازیں سنتے ہی پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ عینی شاہدین سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر متعدد یوزر نے لکھا کہ انہوں نے ایف سی ہیڈکوارٹر کی سمت سے ’’بم دھماکے‘‘ جیسی زوردار آوازیں سنیں، جن کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔ حملے کے فوراً بعد شہر کے اہم مقامات پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ،جب کہ تمام داخلی و خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا۔

پاکستانی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے ایف سی ہیڈکوارٹر کے گیٹ پر حملہ کیا ،جہاں ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کے فوراً بعد دیگر حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس سے حالات مزید سنگین ہو گئے۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں تین حملہ آوروں کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا گیا۔

سیکورٹی فورسز کے مطابق اس واقعے میں دو بڑے دھماکے کئے گئے، جن کے بعد وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ حملے کے فوری بعد سنہری مسجد روڈ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا، جب کہ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں لگاتار فائرنگ کی آوازیں صاف طور پر سنی جا سکتی ہیں، جب کہ دھماکے کے بعد اٹھنے والا دھواں بھی دیکھا گیا۔

سرکاری سطح پر تاحال کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی، قابل  ذکر بات یہ ہے کہ مختلف ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کے ارد گرد موجود افراد میں شدید خوف پایا جاتا ہے اور عمارت کے اندر موجود اہلکاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی اس کے پس منظر اور ذمہ داران کے حوالے سے تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔ دوسری جانب شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پشاور اور میں بڑھتی دہشت گرد کارروائیوں پر قابو پایا جائے، تاکہ عوام کو امن کی فضا دوبارہ نصیب ہو سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Jio now sets its sights on the US and Germany: جیو کی نظریں اب امریکہ اور جرمنی پر: 12 شراکت داریوں کے ذریعے 150 کروڑ صارفین تک پہنچنے کی امید

ہندوستان کی ثابت شدہ ٹیکنالوجی اب دنیا تک پہنچنے کے لیے تیار، ترقی یافتہ ممالک…

6 minutes ago

Vijeta Dahiya: اقتدار تبدیلی کی بات کرنا غیر آئینی نہیں، جمہوریت میں عوام کو حکومت بدلنے کا حق ہے: وجیتا دہیا

پرشانت بھوشن کے اقتدار کی تبدیلی سے متعلق بیان پر وجیتا دہیا نے کہا، ’’انہوں…

44 minutes ago

Manisha Koirala’s Message for Women: ’’بدلتے جسم سے لڑنے کے بجائے اسے سمجھیں…‘‘، منیشا کوئرالا کا خواتین کو خاص پیغام

منیشا کوئرالا نے خواتین سمیت سبھی لوگوں سے صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی اپیل…

1 hour ago