قومی

آئی ایم ایف کی میٹنگ سے پہلے مودی حکومت کا بڑا فیصلہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹرکرشنا مورتی سبرامنیم کو6 ماہ قبل ہٹا دیا گیا

ہندوستانی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) میں ایگزیکٹیوڈائریکٹرکے طورپرتعینات ڈاکٹرکرشنا مورتی سبرامنین کی خدمات کوفوری اثرسے ختم کرنے کومنظوری دے دی ہے۔ وہ یکم نومبر، 2022 سے اس عہدے پرکام تعینات تھے۔ آئی ایم ایف میں سبرامنین کے تین سال کی مدت مکمل ہونے میں ابھی 6 ماہ کا وقت باقی تھا، لیکن اس سے پہلے ہی ہندوستانی حکومت نے ان کی سروس کو ختم کردیا۔ 30 اپریل کو اس بارے میں کابینہ کی تقرری کمیٹی (اے سی سی) کی طرف سے ایک حکم جاری ہوا ہے۔

آئی ایم ایف بورڈ کی ریویو میٹنگ سے پہلے لیا فیصلہ

ہندوستانی حکومت نے یہ فیصلہ پاکستان کودیئے گئے فائنانشیل سہولیات پرآئی ایم ایف بورڈ کی اہم ریویومیٹنگ سے پہلے لیا ہے۔ آئی ایم ایف کارگزاربورڈ، ایکسٹینڈیڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) اورریزیلنس اینڈ سسٹینبلٹی کی سہولت کے تحت انتظامات کی درخواست کا پہلا جائزہ لینے کے لئے 9 مئی کوپاکستانی حکام سے ملاقات کرے گا۔ کابینہ کی تقرری کمیٹی کی طرف سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کی تقرری کمیٹی نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ میں ایگزیکٹیوڈائریکٹر(ہندوستان) کے طورپرڈاکٹرکرشنا مورتی سبرامنین کی سروس کو فوری اثرسے معطل کرنے کو منظوری دے دی ہے۔ اس حکم میں سبرامنین کو ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اے سی سی کی قیادت وزیراعظم کرتے ہیں۔

ہندوستان کے چیف اکنامک ایڈوائزررہ چکے ہیں سبرامنین

کرشنامورتی سبرامنین بینکنگ، کارپوریٹ سیکٹراوراقتصادی پالیسی میں دنیا کے لیڈنگ ماہرین میں سے ایک شمارکئے جاتے ہیں۔ سبرامنین کے بینکنگ، لا اینڈ فائنانس، انوویشنش اکنامک گروتھ اورکارپوریٹ گورننس جیسے کئی موضوعات پرکئے گئے ریسرچ پیپردنیا کے اہم جرنلس میں شائع ہوچکے ہیں۔ وہ ریزرو بینک آف انڈیا (آربی آئی) کے سابق گورنررگھورام راجن کی نگرانی میں بوتھ اسکول آف بزنس، شیکاگویونیورسٹی سے پی ایچ ڈی ہولڈرہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) اورانڈین انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ (آئی آئی ایم) سے تعلیم حاصل کی ہے۔ سبرامنین ہندوستان کے چیف اکنامک ایڈوائزررہ چکے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

4 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

5 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

5 hours ago